Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کریم بینزیما فرانس کی ٹیم سے معطل

کریم بینزیما فرانس کی ٹیم سے معطل

پیرس۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کریم بینزیما کو ایک بلیک میلنگ اور سیکس ٹیپ کیس میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے اختتام تک انہیں نیشنل ٹیم کی نمائندگی  سے روک دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد خدشہ ہیکہ کریم بینزیما فرانس میں جون 2016 میں ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ فرانس کے ایک جج نے اس بلیک میلنگ کے اس مقدمہ میں 27 سالہ کریم بینزیما کو شامل تفتیش کرنیکا حکم جاری کیا ہے۔ رئیل میڈرڈ کلب کی نمائندگی کرنے والے کریم بینزیما اپنے خلاف لگائے گئے  تمام الزامات سے انکار کررہے ہیں تاہم اگر وہ قصور وار پائے گئے تو انھیں کم سے کم پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT