Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگرمیںحکومت پر ذمہ داریوں سے فرار کا الزام

کریم نگرمیںحکومت پر ذمہ داریوں سے فرار کا الزام

کریم نگر۔/2اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ ترقیاتی اسکیمات میں بدعنوانیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے چناؤ کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے ان سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے الزام عائد کیا۔کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے بات چی

کریم نگر۔/2اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ ترقیاتی اسکیمات میں بدعنوانیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے چناؤ کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے ان سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے الزام عائد کیا۔کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا قیام عمل میں آکر دو ماہ ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی ایک اہم مسئلہ پر قطعی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سابق حکومت میں جو بدعنوانیاں ہوئی تھیں ان کی چھان بین کے لئے احکامات کے سوا ایک بھی ترقیاتی پروگرام کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ ترقیاتی پروگراموں کی شروعات سے سابق میں ہوئی بدعنوانیوں کا کیا تعلق ہے اب سخت نگرانی کریں۔ انتظامیہ سرکاری ملازمین کو جواب دہی کے لئے مجبور کرے۔ کب تک عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اعلانات کئے جائیں گے ۔ بدعنوانیوں میں ملوث افراد کسی بھی عہدہ اور سطح کے ہوں انہیں سزا دی جائے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

TOPPOPULARRECENT