کریم نگرمیں جماعت اسلامی کی دینی سرگرمیاں

کریم نگر ۔ 9ولائی( ذریعہ ڈاک ) جماعت اسلامی ہند کریم نگر کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں مختلف مساجد میں روزآنہ صبح درس قرآن اور بعد نماز عصر درس حدیث کے پروگرام مختلف عنوانات کے تحت منعقد ہوں گے ۔ بروز جمعہ بعد عصر درس قرآن ہوگا۔ 10تا 12رمضان اجتماعیت کی اہمیت و ضرورت‘ دعوۃ الی اللہ کی فرضیت سورہ بنی اسرائیل 26تا 30 آیات ‘ ان عنوانات ک

کریم نگر ۔ 9ولائی( ذریعہ ڈاک ) جماعت اسلامی ہند کریم نگر کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں مختلف مساجد میں روزآنہ صبح درس قرآن اور بعد نماز عصر درس حدیث کے پروگرام مختلف عنوانات کے تحت منعقد ہوں گے ۔ بروز جمعہ بعد عصر درس قرآن ہوگا۔ 10تا 12رمضان اجتماعیت کی اہمیت و ضرورت‘ دعوۃ الی اللہ کی فرضیت سورہ بنی اسرائیل 26تا 30 آیات ‘ ان عنوانات کے تحت مسجد اقصی جناب حبیب اللہ خان صاحب ‘ مسجد جعفری جناب محمد عبدالحئی لطیفی صاحب ناظم ضلع کریم نگر ‘ مسجد ارقم جناب یاسر خان صاحب ‘ مسجد رحمت ‘ جناب معز الدین خان صاحب ‘مسجد الجابر جناب محمد عبدالرشید لطیفی مخاطب کریں گے ۔ 13تا 15رمضان ‘12تا 14جولائی 2014ء ہفتہ‘ اتوار اورپیر ’’ حقوق العباد ‘‘ ’’ والدین کے حقوق ‘‘ ’’ پڑوسیوں کے حقوق ‘‘ کے عنوانات کے تحت مسجد اقصٰی سید معین احمد صاحب ‘ مسجد جعفری محمد نعیم الدین صاحب ‘ مسجد ارقم سید زبیر احمد صاحب ‘ مسجد رحمت محمد اسمعیل اشفاق صاحب ‘ مسجد الجابر محمد اسحاق صاحب مخاطب فرمائیں گے ۔ 16‘18 رمضان 15‘ 17جولائی 2014ء بروز منگل جمعرات ’’ شب قدر کی اہمیت ’’ دنیا کی بے ثباتی‘‘ عنوانات کے تحت مسجد اقصی محمد عبدالباری لطیفی‘ مسجد جعفری محمد عبدالفتاح لطیفی صاحب‘ مسجد ارقم محمد ادریس صاحب ‘ مسجد رحمت ابوجندل مانصاحب ‘ مسجد الجابر اظہر الدین خان صاحب مخاطب فرمائیں گے۔ 17رمضان 16جولائی 2014ء بروز چہارشنبہ ’’ یوم الفرقان‘‘ منایا جائے گا جس کو مسجد اقصیٰ میں عبدالرحیم صلاحی صاحب ‘ مسجد جعفری جناب محمد عبدالرقیب لطیفی صاحب ناظم علاقہ وسطی تلنگانہ ٭ مسجد ارقم جناب محمد خیر الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر ٭ مسجد رحمت مولانا ابصار ندوی صاحب ٭ مسجد الجابر مولانا عبدالحمید مظاہری صاحب مخاطب فرمائیں گے ۔ 19رمضان 18جولائی 2014ء بروز جمعہ سورہ مومنون نمبر1تا نمبر 11آیات درس قرآن ‘ مسجد اقصی عبدالرحیم صلاحی صاحب ‘ مسجد جعفری محمدعبدالحئی لطیفی صاحب ‘ مسجد ارقم اظہر الدین خان صاحب ‘ مسجد رحمت محمد عبدالرشید لطیفی صاحب ‘ مسجد الجابر یاسر احمد خان صاحب درس قرآن دیں گے ۔ اسکے علاوہ مسجد اسلٰمی‘ مسجد نور‘ مسجد فاراناور سبھاش نگر اوردعوۃ سنٹر پر درس قرآن کے پروگرام منعقد ہورہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT