Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر بلدیہ کی ویب سائیٹ کا آغاز

کریم نگر بلدیہ کی ویب سائیٹ کا آغاز

کریم نگر ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کے عوام کی بہتر طریقہ پر بروقت خدمات کیلئے مجلس بلدیہ نے ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے ۔ اس سے استفادہ کرتے ہوئے عوام اپنی شکایتوں کی بروقت یکسوئی کرسکتے ہیں ۔ اس پر موثر عمل آوری کیلئے متعلقہ عہدیداران ہرممکنہ کوشش کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لئے ہیں ۔ شہر کو اسمارٹ سٹی کی تشکیل کی طرف تیزی سے بڑھانے جارہے ہیں ۔ اسی لئے قاعدے کے مطابق عوام کو مجلس بلدیہ سے متعلقہ تمام ضروری بنیادی خدمات کی فراہمی کیلئے کارپوریشن منصوبہ بند طریقہ سے کارپوریشن کے دفتر میں عوام کو آن لائن خدمات کی فراہمی کیلئے کارپوریشن کی تمام تر معلومات اکٹھا کی جاتے ہوئے اس میں تازہ معلومات بھی داخل کی جاتی رہیں گی ۔ ویب سائیٹ میں رکھے جارہے ڈاٹا معلومات تازہ ترین رکھے جاتے رہیں گے ۔ اس طرح عوام کو بآسانی مجلس بلدیہ کی خدمات کے حصول کی سہولت فراہم کی جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کارپوریشن خدمات کی پوری تفصیلات ویب سائیٹ میں ہوں گی ۔ متعلقہ عہدیداران کارپوریٹرس شعبہ جات فون نمبرز بھی دستیاب ہیں ۔ عوام کو درپیش مسائل کی شکایت درج کرانے کیلئے اب کارپوریشن کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جو بھی شکایت گھر بیٹھے ویب سائیٹ کے ذریعہ کارپوریشن کو درخواست کر لینے کی اطلاع دی جائے گی ۔ اس کے بعد آپ کو دیئے گئے کوڈ سے اپنی شکایت کے تعلق سے کیا کارروائی ہورہی ہے ، ہوئی ہے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ میونسپل میں عوام کو سنگل ونڈو طریقہ کار کے ذریعہ خدمات کی فراہمی ، حکومت کا مقصد کاموں کی انجام دہی ، یکسوئی کیلئے دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہ ہو ۔ چنانچہ ٹاؤن پلاننگ ریونیو ، پیدائش و موت کے سرٹیفیکٹس ، صفائی ، پانی کی سربراہی مختلف شعبہ جات سے متعلقہ درخواستوں کیلئے قائم کردہ گریوینس کو اب گھر بیٹھے ہی درخواست دے سکتے ہیں ۔ سبھی معلومات ویب سائیٹ میں مل جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT