Wednesday , December 12 2018

کریم نگر میںبچوں کے جرم کے قانون پر بیداری ضروری

کریم نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جانے انجام میں ناسمجھی میں نادانی میں جرم کرنے پر انہیں مجرموں کی طرح سے نہ دیکھا جائے ۔ ڈسٹرکٹ جج نیایا سیواسنتھا چیرمین بی ناگا ماروتی شرما نے یہ بات کہی ۔ ضلع شبایا سیوادھیکاراکے زیراہتمام مقامی سیواسدن میں چائلڈ ویلفیر عہدیداروں کے تربیتی سدسو میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال س

کریم نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جانے انجام میں ناسمجھی میں نادانی میں جرم کرنے پر انہیں مجرموں کی طرح سے نہ دیکھا جائے ۔ ڈسٹرکٹ جج نیایا سیواسنتھا چیرمین بی ناگا ماروتی شرما نے یہ بات کہی ۔ ضلع شبایا سیوادھیکاراکے زیراہتمام مقامی سیواسدن میں چائلڈ ویلفیر عہدیداروں کے تربیتی سدسو میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے کم عمر میں کوئی جرم سرزد ہوجانے پر اس کی تفصیلات کا انکشاف نہ کریں ، اعلان نہ کریں عدالت کی اجازت پر ہی ظاہر کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کوئی واقعہ یا حادثہ کے بعد بچوں کے جرم کے قانون پر قوانین پر ملک بھر میں شعوربیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ قوانین کی پوری طرح سے نا واقفیت کی وجہ سے یا کوتاہیوں کی وجہ سے اس کی خلاف ورزی پر پولیس عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔ سزاء کے مرتکب ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا۔ ایس پی شیوا کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جرائم پر متعلقہ قانون بیداری پروگرام کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔ یہ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے ۔ نہایت افسوسناک لمحہ فکر ہے کہ ان دنوں بچوں میں بہت ساری غلط عادتیں جرم کرنے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوگیا ہے ۔ ماں باپ کی لاپرواہی حد سے زیادہ لاڈ پیار کی وجہ سے یا ان کی بہتر انداز میں تربیت نہ دی جانے کے نتیجہ میں یہ واقعات ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر سکریٹری بالا بھاسکر راؤ ، ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر ویرا برہیما ، بار اسوسی ایشن صدر گولپن مدھو سودھن ریڈی وغیرہ نے مخاطب کرتے ہوئے گار پربھارت گرام نوانرمان سنستھا ، یونیسف این جی اوز اور دیگر بھی شریکت تھے ۔ بچوں سے متعلق پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT