Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میںمسروقہ الکٹرانک اشیاء برآمد

کریم نگر میںمسروقہ الکٹرانک اشیاء برآمد

کریم نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کچھ عرصہ سے شہر کریم نگر میں ٹی وی کمپیوٹرس کی چوری میں ملوث سارق کو ون ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سرقہ کی وارداتوں سے واقفیت کرواتے ہوئے حسن آباد منڈل نرسنگ تانڈہ سے تعلق رکھنے والا رویندر 21 سالہ کچھ عرصہ سے شہر کریم نگر کے کولی رامپور میں مقیم ر

کریم نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کچھ عرصہ سے شہر کریم نگر میں ٹی وی کمپیوٹرس کی چوری میں ملوث سارق کو ون ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سرقہ کی وارداتوں سے واقفیت کرواتے ہوئے حسن آباد منڈل نرسنگ تانڈہ سے تعلق رکھنے والا رویندر 21 سالہ کچھ عرصہ سے شہر کریم نگر کے کولی رامپور میں مقیم رہتے ہوئے 2012 سے اسی علاقہ کے سرکاری ہائی اسکول سے دو کمپیوٹر چرا لئے تھے ۔ اس پر مقدمہ درج ہوا تھا تو چپہ ڈنڈی منتقل ہوگیا بعدازاں کریم نگر بس اسٹانڈ پارکنگ میں کام کیا اسی ماہ جولائی 27 کو ڈپو میں رکھی ہوئی ٹی وی اڑالیا ۔ آر ٹی سی عہدیداروں کی شکایت پر ون ٹاون سی آئی کرونانکر راؤ ، ایس آئی رویندر تحقیقات شروع کرتے ہوئے جاریہ ماہ کی 7 تاریخ کو کوتی رام پور کے مسی ولیج سے کلر ٹی وی ، دوسرے روز بھی ٹیمپو سے ٹی وی غائب ہوگئی بس اسٹانڈ میں چوری کے وقت وہاں سے حاصل شدہ سی سی کیمرہ میں دستیاب تصویر کے ذریعہ بروز منگل حراست میں لیا جاکر تفتیش کی اور اس کے مکان کی تلاشی میں دو کمپیوٹر ، تین کلر ٹی وی اور 10 لاکھ روپیہ مالیتی اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT