Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں آج جاب میلہ

کریم نگر میں آج جاب میلہ

کریم نگر۔/9ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کے بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے مشہور و خانگی کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مقامی امیڈکر اسٹیڈیم کریم نگر میں 10ستمبر بروز جمعرات صبح 9 بجے سے واردھی سوسائٹی اور ضلعی دیہی ترقیاتی اادارہ وسیرپ کے زیر اہتمام میگا جاب میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔18تا 35سال کے عمر کے آٹھویں جماعت تا پوسٹ گریجویٹ تک تعلیمی قابلیت رکھنے والے بیروزگار لڑکے لڑکیوں کیلئے مشہور و خانگی کمپنیوں ان ٹیڈ، اپولو فارمیسی، آئی سی آئی سی آئی بینک، نوتا ٹرانسپورٹ، آکٹ گروپ میں آئی ٹی ای ایس، رئیل، بینکنگ، آٹو موبائیل، ٹیلی کام و دیگر شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اس بہترین موقع سے استفادہ کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT