Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں آج سے آروگیہ شری طبی کیمپس

کریم نگر میں آج سے آروگیہ شری طبی کیمپس

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں اس ماہ کی 10 تاریخ سے آروگیہ شری طبی کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا براہیما نے یہ بات بتائی ۔ تجربہ کار کارپوریٹ دواخانوں کے ڈاکٹرس اس طبی کیمپ میں شرکت کر کے مریضوں کی تشخیص کریں گے ۔ 10 اکٹوبر کو کوڈمیال منڈل کے موضع سورم پیٹھ گرام پنچایت میں ، 14 اکٹوبر کو بھیم د

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں اس ماہ کی 10 تاریخ سے آروگیہ شری طبی کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا براہیما نے یہ بات بتائی ۔ تجربہ کار کارپوریٹ دواخانوں کے ڈاکٹرس اس طبی کیمپ میں شرکت کر کے مریضوں کی تشخیص کریں گے ۔ 10 اکٹوبر کو کوڈمیال منڈل کے موضع سورم پیٹھ گرام پنچایت میں ، 14 اکٹوبر کو بھیم دیور پلی منڈل کے موضع کتہ پلی گرام پنچایت میں ، 21 اکٹوبر کو کاٹارم منڈل کے موضع گنگارام گرام پنچایت میں ، 28 اکٹوبر کو بجنکی منڈل کے موضع کلے پلی میں ، 31 اکٹوبر کو ایلگڑھ منڈل کے مستقر ایلگڑھ گرام پنچایت میں آروگیہ شری طبی کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ اس میں سوشرتا کینسر ہاسپٹل ، ایولوریج ہاسپٹل ، سوریا نرسنگ ہوم ، ڈاکٹر بھوم ریڈی ہاسپٹل ، سروجنی ہاسپٹل ، وینکٹیشورا کڈنی سنٹر ، پرتھیما ہاسپٹل ، گیتا میٹرنٹی ہاسپٹل ، سری راما ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل ، پبا سوپر اسپیلٹی ہاسپٹل ، امرتا ، ترینتری ، سوپر اسپیلٹی ہاسپٹل ، امرتا ہاسپٹل ، چیلمیڈا آنندراو ہاسپٹل ، ڈسٹرکٹ سیول ہاسپٹل و ایریا ہاسپٹل کے ڈاکٹرس شرکت کریں گے ۔ مریضوں کی مکمل طور پر جانچ انجام دے کر ادویات تقسیم کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT