Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں آج میگا ایڈمیشن میلہ

کریم نگر میں آج میگا ایڈمیشن میلہ

کریم نگر ۔ 5 ۔ مئی ( ذریعہ فیاکس ) ٹی آر ایس فلور لیڈر میونسپل کارپوریشن کریم نگر محمد عارف کی سرکردگی میں 6 مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر کارخانہ گڈہ ناکا چوراستہ پر کریم نگر میں قائم ہوئے تلنگانہ مائناریٹی ریذیڈیشنل اسکولس کے جماعت پنجم تا ہفتم میں فی الفور داخلوں کیلئے میگا ایڈمیشن میلہ بہ تعاون مسلم گریجویٹس اسوسی ایشن ضلع کریم نگر منعقد کیا جارہاہے ۔ ذمہ داران مسلم گریجویٹس اسوسی ایشن ایم کے نظام الدین اور محمد الطاف احمد کے بموجب کریم نگر مستقر پر اقامتی انگریزی میڈیم ہائی اسکول میں تعلیم و تدریس کیلئے کریم نگر بائی پاس روڈ پر واقع سابقہ VITS انجینئرنگ کالج کی عمارت لڑکوں کیلئے اور علاقہ صالح نگر میں خانگی عمارت لڑکیوں کیلئے حکومت نے کرایہ پر حاصل کی ہے ۔ ہاسٹل کی مکمل سہولتوں کے ساتھ قائم ہونے والے انگلش میڈیم اسکولس میں طلباء کو مفت کتابیں اور کاپیوں کے علاوہ سال بھر میں چار عدد یونیفارمس اور تمام طلبہ کو انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو ، اخلاقیات اور دینیات بھی لازماً پڑھائے جائیں گے علاوہ ازیں ہاسٹل میں نرس کا انتظام بھی رہیگا ۔ طلبہ کو کھیل کود کا بھی بھرپور موقع دیا جائیگا ۔ اسی طرح حکومت فی طالب علم پر سالانہ 80 ہزار روپئے خرچ کررہی ہے ان تمام سہولتوں کو نظر میں رکھتے ہوئے مسلم لڑکے اور لڑکیوں کو پانچویں تا ساتویں جماعت میں داخلہ کلئیے فلور لیڈر محمد عارف نے مسلمانان کریم نگر بالخصوص اولیائے طلبہ ، ذمہ داران مساجد کمیٹی اور مسلم تنظیموں سے پرزور اپیل کی آدھار کارڈ کے زیراکس کے ساتھ 6 مئی بعد نماز عصر ناکا چوراستہ پر زیادہ سے زیادہ داخلہ دلوائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ٹی آر ایس فلور لیڈر محمد عارف اور مسلم گریجویٹس فورم کے ذمہ دار محمد الطاف احمد کے فون نمبرس 7032989906, 9700628905 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT