Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں اجتماع برائے خواتین

کریم نگر میں اجتماع برائے خواتین

کریم نگر 6 مارچ (راست) غریب نواز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 8 مارچ بروز اتوار 10 بجے دن مسلم شادی خانہ کریم نگر میں جلسہ فیضان غوث اعظمؒ برائے خواتین محترمہ ذکیہ صدیقہ کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس جلسہ کو جامعۃ المؤمنات حیدرآباد کی عالمات ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل جامعۃ المؤمنات بعنوان ’’سیرت غوث اعظمؒ اور ہمارا معاشرہ‘‘ ، رقیہ فاطمہ ب

کریم نگر 6 مارچ (راست) غریب نواز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 8 مارچ بروز اتوار 10 بجے دن مسلم شادی خانہ کریم نگر میں جلسہ فیضان غوث اعظمؒ برائے خواتین محترمہ ذکیہ صدیقہ کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس جلسہ کو جامعۃ المؤمنات حیدرآباد کی عالمات ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل جامعۃ المؤمنات بعنوان ’’سیرت غوث اعظمؒ اور ہمارا معاشرہ‘‘ ، رقیہ فاطمہ بعنوان ’’امر بالمعروف ونہی عن المنکر معاشرہ کی اصلاح کا ضامن‘‘ ، محترمہ غوثیہ شاہد بعنوان ’’وضو و تیمم کے فضائل اور عملی طریقہ‘‘ ، سمیرہ خاتون بعنوان ’’کفایت و قناعت شعاری ‘‘ ، عائشہ سمیہ ’’گانے بجانے کی حرمت قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘ ، شاہین فاطمہ بعنوان ’’تقویٰ و پرہیزگاری قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘ ، محترمہ رضوانہ خاتون بعنوان ’’ذکر الٰہی‘‘ خطاب کریں گے۔ اس اجتماع کا آغاز طالبات جامعۃ المؤمنات کی قرأت و نعت شریف سے ہوگا۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT