Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں احتجاجی جلسہ و ریالی منسوخ

کریم نگر میں احتجاجی جلسہ و ریالی منسوخ

اجازت دینے سے پولیس کمشنر کا انکار ، جمعیتہ العلماء و جماعت اسلامی کے ذمہ داروں کا بیان

کریم نگر ۔ /12 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء کریم نگر اور جماعت اسلامی ہند کریم نگر شاخ کی جانب سے مشترکہ طور پر کل جماعتی جلسہ عام و احتجاجی ریالی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے ۔ برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر ہورہے ظلم و ستم ، قتل و غارتگری کیخلاف اپنا احتجاج درج کروانا چاہتے تھے جس کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار کریم نگر پریس بھون میں پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کی کانفرنس میں دونوں تنظیموں کے ذمہ داران نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے جلسہ کے انعقاد کے سلسلہ میں بندوبست اور مائیک کے استعمال کی اجازت کی منظوری کی درخواست دی جس پر انہوں نے جلسہ کی اجازت دینے سے صاف طور پر انکار کردیا جبکہ ریاست کے مختلف مقامات پر کل جماعتی احتجاجی جلسوں اور جلوسوں و ریالی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جن کی تفصیلات میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہونچ رہی ہے ۔ انہوں نے کمشنر سے اجازت نہ دینے کی تفصیلات طلب کی تو بتایا گیا کہ اوپری سطح کی عدالتیں اس سلسلہ میں گڑبڑ ہونے کی بات کہی ہیں ۔ روہنگیا مسلمانوں جو حیدرآباد میں قیام پذیر ہیں انہیں بھی ان کے وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں احتجاجی ریالیوں کا اہتمام کرنے پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ ان الفاظ کے ذریعہ انہوں نے ذمہ داروں کو انتباہ دیا ۔ اس وفد میں خیرالدین ، مفتی یونس القاسمی ، صمد نواب ، منیر خاں و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اجازت نہ ملنے یہ پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT