Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں انتخابی امور کے انتظامات کا جائزہ

کریم نگر میں انتخابی امور کے انتظامات کا جائزہ

کریم نگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں زیڈ پی ٹی سی ایم پی ٹی سی انتخابات کے پرچہ نامزدگی کے طریقہ کار میونسپال انتخابات کے انعقاد اسمبلی انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے پیر کو جائزہ لیا ۔ راماگنڈم منڈل ، ایم پی ڈی او دفتر جاکر نامزدگی کے ادخال کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انتخابی اشیاء

کریم نگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں زیڈ پی ٹی سی ایم پی ٹی سی انتخابات کے پرچہ نامزدگی کے طریقہ کار میونسپال انتخابات کے انعقاد اسمبلی انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے پیر کو جائزہ لیا ۔ راماگنڈم منڈل ، ایم پی ڈی او دفتر جاکر نامزدگی کے ادخال کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انتخابی اشیاء کی تنقیح کی ۔ فلائینگ اسکواڈ ٹیموں کے قیام پر ہدایتیں دی ۔ الیکٹورل رول کی جانچ کی اور کہا کہ انتخاب کے انعقاد کیلئے فنڈس جلد ہی آئیں گے ۔ اشد ضرورت ہوتو جنرل فنڈس سے خرچ کرنے عہدیداران کو حکم دیا ۔ ووٹر ہیلپ مرکز کا معائنہ کیا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی لازمی طور پر عمل آوری کریں ۔ ایک وارڈ کیلئے ایک ٹیم کے حساس بے 50 وارڈس کو 50 ٹیمیں اس پر نگرانی و نگہداشت کیلئے 10 ٹیموں کو فی کس ایک کے حساب سے 05 نگرانکار ٹیموں کا قیام کیا گیا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی لازمی طور پر عمل آوری کی جائے گی ۔ کلکٹر نے کہا کہ انتخابات کا پرامن طور پر انعقاد کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ میونسپال انتخابات کیلئے 4000 افراد ، ایم پی پی ، زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے 16000 افراد ، عام انتخابات کیلئے 24000 افراد کو تیار کیا گیا ۔ میونسپال انتخابی عملے کو اس ماہ کی 22 تاریخ کو پہلے مرحلے کی 26 تاریخ کو دوسرے مرحلے تربیتی کلاس کا انتظام کیا گیا ہے ۔ علے کے تعیناتی کے احکامات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ تبدریج آگے بڑھتے ہوئے کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔ احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پرامن طور پر انعقاد کیلئے سیاسی پارٹیاں ، ووٹرس ، تمام طبقات سے وابستہ عوام تعاون کرنے خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر کے ہمراہ پداپلی آر ڈی او سی نارائن ریڈی ، راماگنڈم ، ریٹرننگ عہدیدار مہیندر جی و عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT