Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں آج کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

کریم نگر میں آج کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں صاحب کی شرکت
کریم نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد الطاف احمد جنرل سکریٹری مسلم گرائجویٹس اسوسی ایشن (MGA) کریم نگر کے مطابق ہفتہ 15 اکٹوبر 9 بجے شب مانیئر گارڈن میں کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی نگرانی محمد مصطفی علی انصاری صدر مسلم گرائجویٹس اسوسی ایشن کریم نگر کریں گے۔ جبکہ محمد مہناج الدین منیجنگ ڈائرکٹر انڈو عرب انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ صدر مشاعرہ ہوں گے۔ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس مشاعرہ میں ہندوستان کے طول و عرض سے مختلف شعرائے کرام شرکت کریں گے۔ بشمول منور علی مختصر ناظم مشاعرہ چچا پالموری، سراج شولاپوری، سردار اثر حیدرآباد، وحید پاشاہ قادری حیدرآباد، ابراہیم ساگر مالیگاؤں، شاہد عدیلی حیدرآباد، کملاکر دلیر، ٹپیکل جگتیالی، شیخ احمد ضیاء بودھن اور اوسط نظام آبادی قابل ذکر ہیں۔ جوائنٹ سکریٹریز ایم جی اے سالم الجعیدی ، محمد احمدالدین، اظہار حسین، محمد منورالدین اور محمد فیروز خان نے کریم نگر کے قرب و جوار اور دیگر اضلاع و حیدرآباد کے محبان اُردو سے اس مشاعرہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT