Wednesday , December 19 2018

کریم نگر میں اے سی بی عہدیداروں کے دھاوے جاری

کریم نگر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسداد رشوت ستانی محکمہ ( اینٹی کرپشن ) کی ذمہ دارانہ خدمات کی وجہ سے ضلع میں اندرون 15 یوم چھ رشوت خوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود رشوت خوری ختم نہںی ہورہی ہے ۔ آج سرکاری ہر محکمہ میں کام کے حساب سے کھلے عام رشوت کی رقم مقرر ہے ہر چھوٹے بڑے کام کیلئے قیمت مقرر کی ،ادائیگی ضر

کریم نگر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسداد رشوت ستانی محکمہ ( اینٹی کرپشن ) کی ذمہ دارانہ خدمات کی وجہ سے ضلع میں اندرون 15 یوم چھ رشوت خوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود رشوت خوری ختم نہںی ہورہی ہے ۔ آج سرکاری ہر محکمہ میں کام کے حساب سے کھلے عام رشوت کی رقم مقرر ہے ہر چھوٹے بڑے کام کیلئے قیمت مقرر کی ،ادائیگی ضروری ہے بصورت دفتر کے چکر لگانے کا سلسلہ جاری رکھنا پڑتا ہے کسی نہ کسی طرح سے کاموں میں اڑچن پیدا کی جاتی ہے حالانکہ سرکاری ملازمین و عہدیداروں کی معقول تنخواہیں ہر ماہ پابندی کے ساتھ ان کے اکاونٹ میں جمع ہورہی ہیں اس کے باوجود حرص و ہوس کا عالم یہ ہیکہ ہر ایک ملازم جس کی تنخواہیں اس سے چار چھ گنا رشوت کے ذریعہ رقم حاصل کرتے ہیں ۔ اے سی بی کے عہدیدار جب ان بدعنوان رشوت خور عہدیداروں و ملازمین کے گھروں کی تلاشی دھاوے کے دوران کروڑ روپیہ کی غیرمحسوب نقد رقم ، سونا ، بے نامی جائیدادوں کے دستاویزات دستیاب ہوئے اس کے باوجود قانون کی گرفت میں آکر چھوٹ جارہے ہیں ۔ ریونیو پنچایت راج میں رشوت کا زیادہ چلن ہے ہی اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ بعض ملازمین یہ کہہ رہے ہیں کہ اعلی آفیسر کے دباؤ میں آکر رشوت کی رقم طلب کرنی پڑتی ہے ۔ اب اہل غرض تنگ آکر اے سی بی سے رجوع ہورہے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں ۔ لوک ستہ پارٹی کے ذمہ د اران رشوت خور اداروں عہدیداروں کے خلاف آواز اٹھانے والے افراد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ جاریہ سال 11 ماہ میں ضلع کریم نگر میں 34 رشوت خور کو گرفتار کر کے 31 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ جبکہ حالیہ پندرہ دنوں میں اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے چھ مقدمات درج کئے ہیں ۔ رشوت حاصل کرنے والے سات سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 2012 میں 17 بدعنوان عہدیداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ 2013 میں 43 اور اب 2014 میں نومبر 25 تک جملہ 31 مقدمات رشوستانی کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT