Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں بیروزگار لڑکے لڑکیوں کیلئے آج شعور بیداری اجلاس

کریم نگر میں بیروزگار لڑکے لڑکیوں کیلئے آج شعور بیداری اجلاس

کریم نگر۔ 14اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ملازمتوں، کارپوریٹ کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع اور اس کے حصول سے متعلق بیداری اجلاس سدسو چہارشنبہ کی صبح 10:30 بجے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ ضلع کے دیہی عل

کریم نگر۔ 14اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ملازمتوں، کارپوریٹ کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع اور اس کے حصول سے متعلق بیداری اجلاس سدسو چہارشنبہ کی صبح 10:30 بجے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ ضلع کے دیہی علاقوں کے بیروزگار نوجوانوں کو وارادھی سوسائٹی کے ذریعہ تربیت دے کر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ تعلیم یافتہ بیروزگاروں کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کیلئے بینک آفیسرس، ریلوے ملازمتوں، آرمی، نیوی، ایرفورس اسٹاف، سلیکشن ، پولیس ملازمتیں، بڑے کارپوریٹ اداروں میں ملازمتیں کیسے حاصل کریں جیسے اُمور پر بیداری اُجاگر کی جائے گی۔ ضلع کے بیروزگار نوجوان لڑکے و لڑکیوں سے اس بہترین موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اس بیداری اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT