Wednesday , December 19 2018

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا کا خطاب

کریم نگر 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی انتخابات کو ٹوھس پیمانے پر انتظام کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمی نے ایم ویرا برہمیا نے منگل کی شام ضلع پریشد میٹنگ ہال میں منڈل اسپیشل عہدیدران ایم پی ڈی اوز کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں انہوں نے خطاب کریت ہوئے کیا۔ زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپ

کریم نگر 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی انتخابات کو ٹوھس پیمانے پر انتظام کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمی نے ایم ویرا برہمیا نے منگل کی شام ضلع پریشد میٹنگ ہال میں منڈل اسپیشل عہدیدران ایم پی ڈی اوز کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں انہوں نے خطاب کریت ہوئے کیا۔ زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ کے پی ڈی کو ریٹرننگ عہدیدار کی حیثیت سے ایم پی ٹی سی انتخابات کے انعقاد کیلئے منڈل اسپیشل عہدیداران ریٹرننگ عہدیدار کی حیثیت سے ایم پی ڈی اوز اسسٹنٹ ریٹرننگ عہدیدار کی حیثیت سے متعین کیا گیا۔ اس ماہ کی 17 تاریخ کو انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کر کے الیکٹورل شائع کرنے اور اسی روز سے اس ماہکی 20 تاریخ تک پرچہ نامزدگی قبول کریں۔ اس ماہ کی 21 تاریخ کو تنقیح کر کے اس ماہ کی 24 تاریخ کو مقابلہ میںموجود امیدواروں کی فہرست شائع کرنے اور عہدیداران کو پولنگ مراکز کا قیام، عملے کی تربیت، انتخابی اشیاء اکٹھا کریں۔ مقابلہ میں موجود امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کے ساتھ ہی بیالٹ پیپر کی چھپوائی کریں۔

ایم پی ڈی اوز انتخابی ضابطہ اخلاق کی منڈل کی سطح میں عمل آوری کی ذمہ داری رہے گی۔ انتخابی عملے کی تربیت ایک ہی وقت میں انجام دینے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اس انتخابات کیلئے 17000 انتخابی عملے کی ضرورت ہے ۔ اسمبلی حلقہ کے ریٹرننگ عہدیداران سے ربط کر کے ووٹوں کی گنتی کیلئے مرکز کا انتخاب کریں۔انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق ہر وہ امور ضرورت کے مطابق تفصیل ہینڈ بُک میںموجود ہے عہدیداران بینک بُک کا بغور مطالعہ کریں واقفیت حاصل کریںاور اس کے مطابق فرائض انجام دیں۔ عہدیدران باہمی ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ بیالٹ باکس ، پولنگ عملہ ،گاڑیاں، زونل، روٹ عہدیداران کی اہمیت ،تقسیمی مرکز ،وصولی مرکز ،اسٹرانگ رومس کے قیام کیلئے تجاویز ارسال کریں انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں انتخابی احکامات کے مطابق لازمی طور پر پابندی کریں ۔ فرائض کے تئیں تساہلی برتنے پر برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس اجلاس میں ڈی آر ڈی اے، پی ڈی وجئے گوپال، ضلع پریشد سی ای او سدانندم، ضلع پچناتی عہدیدار کمارا سوامی،ضلع پریشد ڈپٹی سی ای او ستیاوتی، آر ڈی اوز، کریم نگر ،پدا پلی ،منتھنی،سرسلہ، بی چندرا شیکھر ، نارائن ریڈی،رامچندر، سرینواس، منڈل اسپیشل عہدیداران و ایم پی ڈی اوز و دیگر نے شرکت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT