کریم نگر میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن و اصلاح معاشرہ

کریم نگر /18 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) حافظ عبدالحکیم خان مدرس مدرسہ فیض ابرار کے بموجب مدرسہ ا سلامیہ فیض ابرار کشمیر گڈہ کے زیر اہتمام مدرسہ ہذا کا پہلا جلسہ تکمیل حفظ قرآن یکم اپریل بروز چہارشنبہ بمقام این این گارڈن اشوک نگر بعد نماز عشاء منعقد ہونے والا ہے ۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کریں گے اور بطور مہمان خصو

کریم نگر /18 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) حافظ عبدالحکیم خان مدرس مدرسہ فیض ابرار کے بموجب مدرسہ ا سلامیہ فیض ابرار کشمیر گڈہ کے زیر اہتمام مدرسہ ہذا کا پہلا جلسہ تکمیل حفظ قرآن یکم اپریل بروز چہارشنبہ بمقام این این گارڈن اشوک نگر بعد نماز عشاء منعقد ہونے والا ہے ۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کریں گے اور بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا قاری محمد احمد علی فلاحی و شیخ الحدیث فیص سلیمانی گجرات تشریف لانے والے ہیں۔ اس جلسہ میں مدرسہ سے تکمیل حفظ قران کریم کرنے والے خوش نثیب حفاظ کرام کی دستاربندی کی جائے گی اور عظمت قرآن و اصلاح معاشرہ کے عنوان پر بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔ ناظم مدرسہ حافظ سید رضوان و جمیع اساتذہ مدرسہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT