Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں جلسہ ’’ موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ‘‘

کریم نگر میں جلسہ ’’ موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ‘‘

کریم نگر ۔ 7 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد حیدر اسعدی خازن اصلاح کے بموجب کریم نگر سے شائع ہونے والا اردو ، انگریزی زبان پر مشتمل ماہ نامہ اصلاح کی ایک سال کی تکمیل کے موقع پر ایک جلسہ عام بعنوان ’’ موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ‘‘ 8 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء S.B.S ایس بی ایس فنکشن ہال گودام گڈہ میں منعقد ہونے والا ہے ۔ مولانا محمد برکت اللہ خان قاسمی امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا صدارت کریں گے ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد و سرپرست اصلاح مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مقامی کرام میں مفی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر ، مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر ، مولانا محمد عمر فاروق قاسمی نگران اصلاح کے بھی خطابات ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT