Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں دلت تنظیموں کا دھرنا

کریم نگر میں دلت تنظیموں کا دھرنا

کریم نگر ۔ 10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میںظلم و زیادتی سے رضا کارانہ دور کی یاد تازہ کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ امبیڈکر یوجنا سنگھم ضلع صدر ایم مہیش نے منچریال چوراہے پر احتجاجی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں پر جس طرح ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے اس کے خلاف دلت سنگھٹوں کی جانب سے احتجاج اور ریالیاں نکالی جائیگی ۔ تاکہ ہم دلتوں پر ہو رہے مظالم کا اظہار ہوسکے ۔ حکومت کی جانب سے ہونے والی ظلم و زیادتی سے عوام واقف ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے لئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر جدوجہد کی ۔ اپنی جانوں کی قربانی دے کر تلنگانہ علحدہ ریاست کو حاصل کیا ۔ یہی ریاست آج دلتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ اس احتجاجی ریالی میں دلت سنگھم کے قائدین سی وینوگوپال ‘ دامرہ متیم ‘ ڈی رویندر ‘ ٹی ایشوری ‘ ای پرکاش ‘ کے شیوراج ‘ جی ڈی رمیش ‘ این مدھو دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT