Saturday , December 15 2018

کریم نگر میں زہریلے بخار کو روکنے خصوصی طبی کیمپس

کریم نگر /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کے دور دراز کے ایجنسی علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کرکے زہریلی بخار پر کنٹرول کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ہدایت دی ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع میں پھیل رہے بخاروں کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منتھنی ڈیویژن کے احاطہ میں 7 م

کریم نگر /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کے دور دراز کے ایجنسی علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کرکے زہریلی بخار پر کنٹرول کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ہدایت دی ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع میں پھیل رہے بخاروں کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منتھنی ڈیویژن کے احاطہ میں 7 منڈلوں میں عوام بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاع پر وہاں فوری خصوصی طبی کیمپ منعقد کرنے کا حکم دیا ۔ ہیلت سنٹرس میں ڈاکٹرس اور طبی عملہ ہمیشہ دستیاب رہیں ۔ فرائض کی انجام دہی میں تساہلی برتنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ مواضعات میں اے این ایمس آشاورکرس کے پاس قئے دست و بخار سے متعلق ضروری ادویات دستیاب رکھنے کلکٹر نے مشہورہ دیا ۔ موسم برسات میں پھیلنے والے متعدی امراض زہریلی بخار ، ملیریا ، ٹائفاڈ جیسے بخاروں میں مبتلا نہ ہو قبل ازوقت احتیاطی اقدامات سے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کریں ۔ ضلع میں صاف صفائی پر خصوصی مہم انجام دیں ۔ تمام مواضعات میں بلیچنگ پاوڈر ، کلورمیشن کی گولیوں کا ذخیرہ دستیاب رکھنے کا مشورہ دیا ۔ ضلع کو 10 لاکھ کلورین کی گلویاں موصول ہوئی ہیں ۔ اس کو تمام میڈیکل آفیسر ، این ایمس اشاورکرس کو ارسال کرکے اس کو استعمال کرنے کو کہا ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا ضلع رینیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار کے بابو DCHS ڈاکٹر بوجھا و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT