کریم نگر میں سندرشنا پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر منگل کو منعقد کئے جانے والے منڈل کے خصوصی پروگرامس میں اب تک 342 مواضعات ، 164 وارڈس میں گراما سندرشنا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 42818 مریضوں کی جانچ کر کے 9,03,665 کی مالیت کے ادویات کی تقسیم کی گئی 29,79 راجیو آر

کریم نگر ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر منگل کو منعقد کئے جانے والے منڈل کے خصوصی پروگرامس میں اب تک 342 مواضعات ، 164 وارڈس میں گراما سندرشنا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 42818 مریضوں کی جانچ کر کے 9,03,665 کی مالیت کے ادویات کی تقسیم کی گئی 29,79 راجیو آروگیہ شری کیس کی نشاندہی کر کے متعلقہ دواخانوں کو ریفر کیا گیا ۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے منعقدہ حیوانات کے طبی کیمپس کے ذریعہ 45045 جانوروں کی طبی جانچ انجام دے کر 14695 ویاکسن دیئے گئے ۔ 470537 روپئے کے مالیت کی ادویات تقسیم کی گئی ۔ سوچھ بھارت پروگرام کے تحت 37047 خاندانوں کی تنقیح کر کے صاف صفائی انجام دی گئی ۔ 1099 جانوروں کے شیڈول کی صفائی کی گئی ۔ 1630 سڑکوں مارکٹ کی صفائی انجام دی گئی ۔ 1352 عوامی مقامات ، 1086 پینے کے پانی کی ٹینکوں کی ، 475 آبپاشی کے ٹینکوں کی ، 1085 آنگن واڑی مراکز ، 857 اسکولوں ، 250 پرائمری ہیلت سنٹرس ، 781 دوپہر کے کھانوں کے اسکیم کی عمل آوری ، 133 ہاسٹلوں کی تنقیح انجام دی گئی ۔ خود روزگار اسکیم کی منظوری کر کے کام کررہے 376 یونٹس کی تنقیح کی گئی ۔ 449 نئے یونٹس کی نشاندہی کی گئی ۔ ایوٹس کیمپوں کے ذریعہ 4521 مریضوں کی طبی جانچ انجام دے کر 106,888 روپئے مالیت کے ادویات کی تقسیم کی گئی ۔ مواضعات و شہروں میں عوام گراما سندرشنا پروگرامس سے استفادہ کرنے ضلع کلکٹر نے خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT