کریم نگر میں سیرت صحابہ کوئز

کریم نگر /18 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) مولانا مرزا مرتضی قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیتہ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے 20 نومبر بروز جمعرات بوقت 10 تا 12 سیرت صحابہؓ کوئیز منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں گروپ اول چہارم تا ششم کے طلباء کیلئے اور گروپ دوم ہفتم تا دہم کے طلباء کیلئے رکھا گیا ہے ۔ معتمد حافظ محمد وسیم الدین و صدر جمعیتہ اللحفاظ حافظ احمد م

کریم نگر /18 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) مولانا مرزا مرتضی قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیتہ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے 20 نومبر بروز جمعرات بوقت 10 تا 12 سیرت صحابہؓ کوئیز منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں گروپ اول چہارم تا ششم کے طلباء کیلئے اور گروپ دوم ہفتم تا دہم کے طلباء کیلئے رکھا گیا ہے ۔ معتمد حافظ محمد وسیم الدین و صدر جمعیتہ اللحفاظ حافظ احمد منقبت شاہ خان و نائب صدر جمعیتہ حافظ ضیاء اللہ خان نے تمام ذمہ داران مدارس و طلباء سے گذارش کی ہے کہ جلد از جلد تمام شرکاء کے نام دفتر جمعیتہ الحفاظ مسجد زم زم کشمیر گڈہ روم نمبر 2 تک پہونچا دیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے قاری مظہر علی سے 9849200761 پر ربط فرمائیں ۔ واضح رہے کہ سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی طلباء کی سہولت کیلئے جمعیتہ الحفاظ نے دو امتحانی سنٹرس رکھے ہیں ایک IBA گارڈن کشمیر گڈہ اور دوسرا SFS گارڈن رضوی چمن ۔

TOPPOPULARRECENT