کریم نگر میں عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

کریم نگر ۔ 24اپریل ( فیاکس) ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے زیراہتمام 26اپریل بوقت 10.30 بجے دن بروز اتوار کو پہلا حج تربیتی پروگرام محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کی صدارت مانیر گارڈن نزد ویکلی مارکٹ کریم نگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ

کریم نگر ۔ 24اپریل ( فیاکس) ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے زیراہتمام 26اپریل بوقت 10.30 بجے دن بروز اتوار کو پہلا حج تربیتی پروگرام محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کی صدارت مانیر گارڈن نزد ویکلی مارکٹ کریم نگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ مہمانان اعزازی میں مولانا خواجہ علیم الدین نظامی ‘ جناب محمد عبدالحئی لطیفی شعیب ‘ جناب احمد مقیت شاہ خان ‘ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ سکریٹری ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ حیدرآباد ‘ جناب خواجہ نصیر الدین ماسٹر ٹرینر مرکزی حج کمیٹی انڈیا ‘ ڈاکٹر عزیز احمد عروسی ماسٹر ٹرینر مرکزی حج کمیٹی انڈیا شامل ہیں ۔ جس میں پروجیکٹر کے ذریعہ Power Point Presentation پیش کرتے ہوئے عازممین حج کو مناسب تربیت دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT