Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں عوامی مسائل میں آگہی کیلئے ارکان اسمبلی و کلکٹر کا دورہ

کریم نگر میں عوامی مسائل میں آگہی کیلئے ارکان اسمبلی و کلکٹر کا دورہ

کریم نگر ۔ 10 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرک نیوز) شہری عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جن کاموں کو کروائے جانے کی ضرورت ہے ۔ اس کی نشاندہی کروائی جائے ۔ شہر کی ضروری ترقی کے لئے درکار فنڈز کی منظوری کے لئے مناسب کوشش کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کیا ۔ شہر کے پانچویں ڈیویژن میں منظم کردہ بستی باٹا پروگرام کے تحت دوسرے دن ایم ایل اے گنگولا کملاکر ‘ ایم ایل سی ناراداس لکشمن راؤ ‘ کمشنر بلدیہ شیشانک‘ متعلقہ ڈیویژن کارپوریٹر کے سریوینواس نے دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل سے آگہی حاصل کی ۔ انہوں نے اس دورہ کا موضع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان گلیوں کے دورہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو درکار دشواریوں سے واقفیت حاصل کی جائے۔ ان کو حل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے وافر مقدار میں فنڈز کی فراہمی کی جا رہی ہے ۔ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت نے کئی ایک فنڈز مہیا کئے ہیں ۔ عوامی نمائندے ‘ عہدیدار محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی ضروریات سے واقفیت حاصل کریں ۔ بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لئے نشاندہی کئے گئے کاموں کے لئے ایک تخمینہ مقرر کیا جائے ۔ اس تخمینہ کے مطابق عملی اقدامات کئے جائیں ۔ کارپوریٹر ‘ ایم ایل سی ‘ ایم ایل اے ‘ ایم پی کو عوام منتخب کرتے ہوئے اپنا نمائندہ بنا کر حکومتوں کے دروازے پر روانہ کیا تاکہ وہ ان کے مسائل کو فوری طورپر حل کرسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT