Tuesday , December 18 2018

کریم نگر میں قیمتی قدیم مجسمہ کا سارق گرفتار

کریم نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نگنور موضع میں 9 اگسٹ کو ایک قدیم مورتی کو چرانے والے کلیدی شخص کو پولیس حراست میں لیتے ہوئے مورتی کی برآمدگی کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ چوری کے دن اس علاقہ کے سیل نیٹ ورک کالس ڈاٹا کی تفصیلات لیکر پولیس کچھ افراد پر شک و شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان کی فہرست تیار کرلی جاکر چھان بین کررہی ہے ۔ اس سلسلہ م

کریم نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نگنور موضع میں 9 اگسٹ کو ایک قدیم مورتی کو چرانے والے کلیدی شخص کو پولیس حراست میں لیتے ہوئے مورتی کی برآمدگی کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ چوری کے دن اس علاقہ کے سیل نیٹ ورک کالس ڈاٹا کی تفصیلات لیکر پولیس کچھ افراد پر شک و شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان کی فہرست تیار کرلی جاکر چھان بین کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد کے ایک کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور نے مورتی کو دو ٹکڑے کر کے لے جانے کے تعلق سے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کرتے ہوئے ان مورتیوں کے اندر کچھ قیمتی ہیرے جواہرات ہونے کا گمان کر کے اس مورتی کی چوری کی گئی تھی اس کیلئے بہت جلد مقامی افراد کے تعاون سے چوری ہوئی مورتی کو پولیس برآمد کر لے گی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس مورتی کی قیمت ایک کروڑ تک ہوسکتی ہے، اندازہ لگایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT