Wednesday , December 19 2018

کریم نگر میں مجلس کا دو سیاسی پارٹیوں سے اتحاد

کریم نگر۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل شام کریم نگر میں مجلس اتحادالمسلمین شاخ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں موجودہ چناؤ میں کریم نگر حلقہ اسمبلی کانگریس امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ اور پارلیمانی حلقہ امیدوار ونود کمار ( ٹی آر ایس ) کی تائید کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سید وہاج الدین ضلع صدر جنرل سکریٹری سید غلام احمد حسین ا

کریم نگر۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل شام کریم نگر میں مجلس اتحادالمسلمین شاخ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں موجودہ چناؤ میں کریم نگر حلقہ اسمبلی کانگریس امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ اور پارلیمانی حلقہ امیدوار ونود کمار ( ٹی آر ایس ) کی تائید کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سید وہاج الدین ضلع صدر جنرل سکریٹری سید غلام احمد حسین اور ٹاؤن صدر محمد عباس سمیع نے مشترکہ طور پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے اسمبلی حلقہ اور پارلیمانی حلقہ میں مجلس کے کارکن اور قائدین اپنے تائیدی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے اور گھر گھر پہنچ کر مہم چلائیں گے25ویں ڈیویژن میں ۔اس موقع پر چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ نے چناؤ دفتر کا بھی افتتاح کیا جس میں مجلس کے صدر اور امیدوار کی تصاویر کے ساتھ بیانر لگا ہوا ہے۔ کل اس طرح کریم نگر میں جملہ 25ڈیویژنوں میں انتخابی دفاتر کھولے جانے کا اعلان کیا۔ مجلس کے اس سیاسی گٹھ بندھن کی وجہ سے مقامی کانگریس کے قائدین میں اُلجھن پیدا ہوگئی ہے۔ موجودہ ایم پی پونم پربھاکر حلقہ پارلیمانی امیدوار بھی کچھ پریشان سے ہیں پہلے سے ہی کچھ طبقات ان کے خلاف تھے اب ان کی کامیابی کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ مجلس کی تائید چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ کو بجائے کامیابی کے ناکامی کی طرف لے جائے گی۔ کہا جارہا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم جو مجلس کے مخالفین ہیں وہ ناراض ہیں اور وہ نرسمہا راؤ کی تائید سے دستبردار ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT