Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں محکمہ پولیس کی ترقی پر خصوصی توجہ

کریم نگر میں محکمہ پولیس کی ترقی پر خصوصی توجہ

کریم نگر ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھرمیں پولیس کے طرز عمل میں بدلاؤ ‘دوستانہ طریقہ کار اپنائے جانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے ‘اس بات سے نارتھ زون آئی جی پی روی گپتا نے واقف کروایا ۔پولیس کی ترقی کے مقصد سے وسیع پیمانے پر اصلاحاتی عمل کی شروعات ہوچکی ہے ۔ وہ ضلع آمد پر محکمہ پولیس کے زیراہتمام قائم کردہ اسمارٹ ڈیجیٹل ویڈیو ر

کریم نگر ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھرمیں پولیس کے طرز عمل میں بدلاؤ ‘دوستانہ طریقہ کار اپنائے جانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے ‘اس بات سے نارتھ زون آئی جی پی روی گپتا نے واقف کروایا ۔پولیس کی ترقی کے مقصد سے وسیع پیمانے پر اصلاحاتی عمل کی شروعات ہوچکی ہے ۔ وہ ضلع آمد پر محکمہ پولیس کے زیراہتمام قائم کردہ اسمارٹ ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر کورٹ مانیٹرنگ سیل عملے کیلئے بیٹھنے‘ آرام کرنے کیلئے تعمیر کردہ عمارت ‘ فنکاروں ‘ کلاکاروں کیلئے عصری موسیقی آلات وغیرہ کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں ضلعی نظم و ضبط کے تعلق سے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس کے فوری بعد شام میں ایک پُرہجوم میڈیا کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں زون حدود میں ماؤسٹ کا اثر قریب الختم ہے ۔ البتہ دیگر پڑوسی ریاستوں سے یہاں آکر روپوشی کے دوران ہی کچھ سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں ۔ عادل آباد میں دو دن قبل ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں ایک نکسلائٹ فوت ہوگیا ‘ کریم نگر میں قریب دو سال سے ماؤسٹ کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ نکسلائٹ سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جارہی ہے ‘ہر ضلع میں خصوصی ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ایس پی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ عصری معلومات کے ذریعہ ترتیب دیا گیا اسمارٹ ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر 4 پر چیانل کے نشریات کو دیکھا جاسکتا ہے اور محفوظ رکھا جاسکتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT