Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں مسلم تحفظات مسئلہ پر 18 اکٹوبر کر سمینار

کریم نگر میں مسلم تحفظات مسئلہ پر 18 اکٹوبر کر سمینار

کریم نگر /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ حصول اقتدار کے اندرون چار ماہ مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں کے ضمن میں 12 فیصد تحفظات دئے جائیں گے تاہم وہ اس تعلق سے ٹال مٹول کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے چیف منسٹر پر دباؤ ڈالنے کیلئے ریاست بھر میں تحریک شروع کی گئی ہے جس میں شعور بیداری پروگرامس جلسہ ، پمفلٹس کی تقسیم اور سمینار منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اب تک نظام آباد ، ورنگل ، رنگاریڈی اور کورٹلہ میں جلسہ و سمینار منعقد کئے گئے ۔ اسی ضمن میں کریم نگر میں 18 اکٹوبر بروز اتوار 11 بجے تا 2 بجے بمقام اردو بھون کلکٹریٹ روڈ سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سمینار میں مولانا برکت اللہ قاسمی ، مفتی ندیم الدین صدیقی ترجمان کل ہند ائمہ مساجد ، مولانا خواجہ علیم الدین نظامی مفتی غیاث الدین ، جناب خیرالدین ضلع صدر جماعت اسلامی ، جناب رقیب رحمانی ، محمد فصیح الدین چیرمین انٹرنیشنل اسکول ، قاضی منقبت شاہ خان ، محمد عبدالصمد نواب سکریٹری خادمان ملت ، جناب مصطفی انصاری جناب عبدالحئی شعیب لطیفی جناب سرور شاہ افضل بیابانی جناب شیخ ابوبکر کی شرکت ہوگی ۔ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی انتخابات کے دوران کئی ایک وعدے کئے اور ہر صورتحال میں ان پر عمل آوری ہوگی تیقن دیا تھا ۔ جس میں ایک وعدہ مسلمانوں سے کہا گیا تھا وہ شعبہ تعلیم اور ملازمتوں میں 12 فیصد تحفظات کا تھا ۔ اب جبکہ چندر شیکھر راؤ اقتدار پر آکر دیڑھ سال زائد عرصہ ہو رہا ہے ۔ ملازمتوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کرچکے ہیں ۔ لیکن مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے ٹال مٹول کرتے ہوئے جواز پیش کر رہے ہیں کہ میں جھوٹا وعدہ نہیں کرتا ۔ جو کہتا ہوں کر گذرتا ہوں ۔ تمام تر قانونی جائزہ لے کر مسلمانوں کو تحفظات دئے جائیں گے تاکہ آئندہ عدالتی اڑچن نہ آسکے ۔ اس سلسلہ میں صرف مسلمانوں کیمعاشی حالت کے سروے کیلئے جی سدھیر کی قیادت میں کمیشن مقرر کیا ۔ اب جبکہ اس کی معیاد ختم ہونے کو تھی ۔ اس میں 31 مارچ 2016 تک توسیع کردی گئی ۔ حالانکہ اس کمیشن سے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی عمل آوری میں کچھ مدد ملنے والی نہیں ہے ۔ کے سی ار ہمیں باربار تیقن دے رہے ہیں کہ تحفظات دئے جائیں گے ۔ موجودہ اعلامیہ کے مطابق محتلف ملازمتوں پر تقررات کے بعد تحفظات دئے بھی جائیں تو اس کا فائدہ نہیں ہوگا ۔ کے سی آر نے اقتدار میں آتے ہی اندون چار ماہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ قبل ازیں جائیدادوں پر تقررات کے پہلے مرحلے میں 1242 جائیدادوں کا نقصان ہوچکا ہے ۔ آئندہ نقصانات سے بچنے کیلئے اخبار سیاست کی جانب سے چیف منسٹر پر ان کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی خاطر ریاست بھر میں تحریک شروع کی گئی ہے اور عوام میں اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں روزانہ ریاست بھر میں ارباب حکومت اور سیاسی قائدین برسر اقتدار جو بھی ہیں یادداشتیں حوالے کی جارہی ہیں ۔ مسلم بہبود کمیٹی کے سکریٹری ریاض علی رضوی ، سید ضمیر الدین محمد عبداللہ اسد محسن احمد نے اس سمینار میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT