Wednesday , December 19 2018

کریم نگر میں مفت دینی گرمائی کلاس کا نظم

کریم نگر /19 اپریل (فیکس) حافظ محمد اسماعیل کے بموجب دفتر صفا کریم نگر پر اراکین صفا کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں یہ طے ہوا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہر کریم نگر کے چار مقامات پر گرمائی تعطیلات کے دوران دینی گرمائی کلاسس کا مفت نظم کیا جائے۔ ان مقامات (مسجد زیب النسا گودام گڑھ، بمکان حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ مکرم پورہ، مسجد انجم عظمت پورہ اور مسجد دستگیر ناکہ چوراہا اشوک نگر) پر 25 اپریل سے کلاسس شروع ہو جائیں گی۔ اس موقع پر صدر صفا شاخ کریم نگر مولانا محمد کاظم الحسنی نے کہا کہ اولاد کی دینی تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری ہے۔ اگر والدین اپنی اولاد کو دین نہ سکھائیں تو قیامت کے دن وہ پکڑے جائیں گے، لہذا والدین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اولاد کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ اولاد ہی آخرت میں والدین کی ترقی درجات کا ذریعہ ہوگی۔ اس موقع پر حافظ عبد الحکیم نائب صدر صفا کریم نگر کے علاوہ دیگر ارکان صفا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT