کریم نگر میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کریم نگر۔/15فبروری، ( ذریعہ فیاکس ) حافظ عبدالحکیم خان کی اطلاع کے بموجب 15فبروری بروز اتوار بمقام SBS فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر علیم ( ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ) نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شعیب الدین، ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر عشرت پروین نے مریضوں کی تشخیص کی۔ اس کیمپ سے دو سو سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر حافظ محمد اسمعیل ، مولانا مجیب قاسمی، حافظ عبدالکریم، محمد عرفان، عبدالکریم، عمران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT