Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں مولانا آزاد، یوم پیدائش تقاریب

کریم نگر میں مولانا آزاد، یوم پیدائش تقاریب

کریم نگر 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسعود علی اکبر جنرل سکریٹری مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح امسال بھی 11 نومبر کو مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے ضمن میں مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر کے زیراہتمام 8 نومبر بروز اتوار بوقت صبح 10.30 بجے اردو بھون مکرم پورہ کلکٹریٹ روڈ کریم نگر پر بصدارت محمد ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر تحریری، تقریری و کوئز مقابلے جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ہائی اسکول سطح پر تحریری مقابلہ کا عنوان ’’مولانا آزاد کی علمی و ادبی خدمات‘‘ تقریری مقابلہ کا عنوان ’’مولانا آزاد کی صحافتی خدمات‘‘ انٹرمیڈیٹ ڈائٹ سطح پر تحریری مقابلہ کا عنوان ’’مولانا آزاد مفسر قرآن‘‘ اور تقریری مقابلہ کا عنوان ’’مولانا آزاد اور جنگ آزادیٔ ہند‘‘ ڈگری، بی ایڈ و پی جی سطح پر تحریری عنوان ’’مولانا آزاد کی نشر نگاری‘‘ اور تقریر کیلئے عنوان ’’مولانا آزاد کی بنگال انقلابی تحریک سے وابستگی‘‘ یا مولانا آزاد کی تصنیف ’’انڈیا ونس فریڈیم‘‘ یا ’’غبار خاطر‘‘ یا ’’انسانیت موت کے دروازے پر‘‘ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئز مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں اردو، تلگو اور انگریزی میڈیم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ بشیرالدین حیدر نائب صدر، سرور شاہ بیابانی سکریٹری، فیاض علی رضوی جوائنٹ سکریٹری، محمد اکرم علی سکریٹری نشر و اشاعت، سرور تعظیم، محمد مظفرالدین ارکان سوسائٹی نے تمام طلباء و طالبات سے مقابلوں میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 8341325915 ، 9849274336 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT