Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں میگا جاب میلہ کا انعقاد

کریم نگر میں میگا جاب میلہ کا انعقاد

منتخب امیدواروں کو تقررات کے احکام کی حوالگی

کریم نگر ۔ 7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شعبہ روزگار تربیتی ادارہ جات کریم نگر کی جانب سے بروز ہفتہ منعقدہ جاب میلہ میں 4631 بیروزگاروں نے شرکت کی ۔ 24 کمپنیوں کے ذمہ داروں نے مختلف کیڈر کے مطابق ملازمتوں کی جائیدادوںپر تقررات کے سلسلے میں حاضر نوجوانوں کی اہلیت ‘ جانچ انٹرویو لیتے ہوئے کچھ افراد کو منتخب کرلیا اور تقررات کی منظوری کے کاغذات حوالے کئے ۔ حیدرآباد میں منعقدہ جاب میلہ میں منتخبہ پی دیویندر ‘ ایم سرینواس‘ ایس کے عمران ‘ ہنمنت مائی کو وزیر داخلہ نرسمہاریڈی ‘ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں تقررات کے احکامات حوالے کئے گئے ۔ وزراء نے تربیت روزگار شعبہ ڈائرکٹر کے وی نائیک کی شال پوشی کی ۔کمپنی کی جانب سے لئے جا رہے انٹرویو کے پاس جا کر وزراء نے کمپنیوں کے ذمہ داروں اور بیروزگار نوجوانوں سے کچھ دیر بات چیت کی ۔ روزگار کی فراہمی کے مرکز ون ماڈل کیریئر سنٹر میں تبدیل کیا جا کر بیروزگاروں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ اس طرح بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی اطلاع دی جانے کے لئے ان کے نام پتے درج کرلئے گئے ۔ 16 روزگار فراہمی سنٹرس ‘ 3 ملاقاتی روزگار فراہمی سنٹرز کے ذرائع فی الحال خدمات انجام دی جا رہی  ہیں۔  تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار 51 بیروزگاروں نے روزگار فراہمی سنٹرس میں اپنے نام درج کروانے ہیں ۔ ضلع پریشد چیر پرسن تلا اوما نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ‘ انجنیئرنگ کے طلبا کامیاب افراد ‘ بیروزگار سافٹ  ویر کمپنیوں  میں جا کر ان کی قابلیت کے حساب سے جو بھی ملازمت مل جائے کرلینا چاہئے مشورہ  دیا ۔ اس موقع پر مسٹر رویندر سنگھ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ‘ پی شوبھا ایم ایل سی این لکشمن راؤ ایمپلائمنٹ آفیسر کے وائی نائیک ضلع عہدیدار سی ایچ اوما رانی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT