Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں وزیراعظم کے نام ایم پی کا مکتوب

کریم نگر میں وزیراعظم کے نام ایم پی کا مکتوب

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکندرآباد سے کریم نگر کتہ پلی سٹی براڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر کئے جانے کیلئے مرکزی حکومت 2015-16 کے بجٹ میں فنڈس مختص کرے۔ کریم نگر ایم پی پی ونود کمار نے خواہش کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کو ایک یادداشت درخواست بھیج دی جس کی کاپی یہاں اخباری نمائندوں کے حوالے کی۔ اس موقع پر مخاطب ک

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکندرآباد سے کریم نگر کتہ پلی سٹی براڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر کئے جانے کیلئے مرکزی حکومت 2015-16 کے بجٹ میں فنڈس مختص کرے۔ کریم نگر ایم پی پی ونود کمار نے خواہش کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کو ایک یادداشت درخواست بھیج دی جس کی کاپی یہاں اخباری نمائندوں کے حوالے کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ کریم نگر ۔ سکندرآباد سے راست ریلوے لائن راستے کے لئے سفر آسانی کے تحت سروے کئے جانے کے لئے 2004 ء میں اُس وقت کے رکن پارلیمنٹ کے سی آر نے یو پی اے حکومت سے خواہش کی تھی۔ اس پر منوہر آباد کتہ پلی ریلوے لائن کے لئے سروے بھی ہوچکا تھا جس کی تفصیلی رپورٹ محکمہ ریلوے کو دے دی گئی تھی اور حکومت کو بھی حوالے کردی گئی۔ اس وقت اسی ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے خرچ فنڈس کا تیسرا حصہ زمین کی حصولی کا خرچ ریاستی حکومت کو برداشت کرنے کے لئے کہا گیا تھا جس کی آندھراپردیش حکومت کو کے سی آر نے راضی بھی کرلیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی اور مرکزی حکومت نے اس ریلوے لائن میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لی۔ اس سلسلہ میں میں نے توجہ دیتے ہوئے محکمہ ریلوے پر دباؤ ڈالا ہے۔ اسی لئے وزیراعظم نے دلچسپی لے کر کریم نگر ریلوے لائن پراجکٹ کی تعمیر کروانی چاہئے۔ ایم پی ونود کمارنے واقف کروایا۔ اس پریس کانفرنس میں زیڈ پی چیرمین تلا اما ایم ایل اے، بوڈ کے شوبھا سابق ایم ایل سی، نارا داس لکشمن ضلع صدر، ایدا شنکر ریڈی کارپوریٹر، وائی سنیل، پربھاکر راؤ ، چٹی راجندر، جی ہری پرساد وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT