Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں ٹیچرس لرننگ میٹریل سائنس میلہ کا انعقاد

کریم نگر میں ٹیچرس لرننگ میٹریل سائنس میلہ کا انعقاد

گوداوری کھنی 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سروا سکشا ابھیان (SSA) شاخ ضلع کریم نگر کی جانب سے 6 اپریل کو کلکٹریٹ کانفرنس ہال کریم نگر میں منعقدہ ٹیچرس لرننگ میٹریل سائنس میلہ میں مدرسہ روضۃ البنات گوداوری کھنی کو انعام اول ایوارڈ حاصل ہوا۔ اس میلہ میں ضلع بھر سے سرکاری و خانگی اردو میڈیم اور دینی مدارس کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میں 120 مختلف عنوانات کے تحت طلباء کے تیار کردہ نمونے پیش کئے گئے۔ جن میں مدرسہ روضۃ البنات گوداوری کھنی کی طرف سے ثانیہ خانم لکشٹی پیٹ، آسیہ خاتون حیدرآباد، کونین فاطمہ کاغذ نگر اور ثناء فاطمہ این ٹی پی سی نے مرکز گریز قوت اور واٹر فلٹر ان دو نمونوں کو اچھے انداز میں پیش کیا جن کی سرپرستی وسیمہ کوثر اور وسیم نکہت معلمات مدرسہ نے کی۔ شام 4 بجے نتیجہ کا اعلان ہوا۔ جس میں بدست ڈی ای او ضلع کریم نگر جناب سرینواس چاری مدرسہ روضۃ البنات گوداوری کھنی کو انعام اول دیا گیا اور 1500ر وپئے رقم بھی دی گئی۔ پہلی بار اس میلہ کے انعقاد اور کامیاب بنانے میں جناب سید افضل محی الدین اے اے ایم او کی کوشش اور محنت کا بڑا دخل ہے۔ اس خبر کو سنتے ہی گوداوری کھنی اور راما گنڈم کے دینی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور بہت سے احباب نے ناظم مدرسہ اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT