Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں پہلی مرتبہ خاتون ضلع پریشد چیرمین

کریم نگر میں پہلی مرتبہ خاتون ضلع پریشد چیرمین

ٹی آر ایس امیدوار تلااما کا اتفاق رائے سے انتخاب، راج ریڈی وائس چیرمین

ٹی آر ایس امیدوار تلااما کا اتفاق رائے سے انتخاب، راج ریڈی وائس چیرمین
کریم نگر۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جیسا کہ پہلے ہی سے خبر دے دی گئی تھی کہ اور خیال ظاہر کیا جاچکا تھا کہ کریم نگر ضلع پریشد کی چیرمین تلنگانہ ریاست میں پہلی بار خاتون ہوگی۔ اس کے لئے کتھلا پور زیڈ پی ٹی سی تلا اما کو نامزد کرلیا گیا ہے۔ چنانچہ زیڈ پی کی تاریخ میں ایک خاتون صدر نے عہدہ پر قبضہ کرلیا ہے۔57زیڈ پی ٹی ارکان ٹی آر ایس میں سے 41نے کامیابی حاصل کرلی۔ ضلع پریشد کا ہال گلابی رنگ میں رنگ چکا تھا۔ ارکان کی حلف برداری تک جئے تلنگانہ، جئے کے سی آر کی نعرہ بازی سے ہال گونج رہا تھا۔ چناؤ عہدیدار ، انچارج کلکٹر سرفراز احمد کی زیر نگرانی زیڈ پی سی ای او سدانندم ، مددگار آفیسر کے تمام ارکان کو حلف دلوایا۔ پہلے زیڈ پیز سے بعد ازاں معاون ( کوآپشن) ارکان، بعد ازاں زیڈ پی چیرمین تلا اما، وائس چیرمین راج ریڈی کو جے سی نے حلف دلایا۔تلگو حروف تہجی کے حساب سے 57 زیڈ پی ٹیز کو حلف دلایا گیا۔ زیڈ پی ٹی سی جمی کنٹہ اراکالا وسریشا لنگم نے سب سے پہلے حلف لیااور سب سے آخر میں مہادیواپور رکن حسینہ بانو نے حلف لیا۔ تقریب میں پداپلی کی کمسن دیویا نے پنجابی ڈریس میں اور مہادیو پور کی رکن نے برقعہ میں ملبوس ہوکر حلف لیا۔ مابقی اراکین نے عام لباس میں شرکت کی۔ ضلع پریشد ہال میں ٹی آر ایس 4، کانگریس 14، بی جے پی، ٹی ڈی پی، ایک ایک رکن نے شرکت کی۔ کانگریس رکن نے کانگریس دفتر میں صدر ضلع کانگریس سے ملاقات کرکے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی بات کی۔ لیکن تعداد نہیں تھی چنانچہ تلااما کے مقابلہ میں کسی نے درخواست نہیں دی جس پر متفقہ طور پر ضلع پریشد صدر کا اعلان کردیا گیا۔ وائس چیرمین حسن آباد زیڈ پی رائے ریڈی، راج ریڈی کسی طرح معاون کوآپشن ارکان کے لئے دو ہی نام داخل کئے گئے چنانچہ دو مسلم ارکان جمیل الدین ، سرور پاشاہ کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس پروگرام میں پداپلی رکن پارلیمنٹ یلکا سمن، رکن اسمبلی گنگولا کملاکر، چنا مہیش،رمیش بابو، سوماریو ستیہ نارائنا،ودیا ساگر راؤ، منوہر ریڈی، اوڑتیلا ستیش، پٹہ مدھو وغیرہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں ٹی آر ایس کے ایدا شنکر ریڈی کی صدارت میں نو منتخبہ زیڈ پی صدر و نائب صدر کو مبارکباد پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT