Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں چیف منسٹر کے دورہ پر بہتر انتظامات

کریم نگر میں چیف منسٹر کے دورہ پر بہتر انتظامات

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی سطح کے کھوکھو مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ضلع کریم نگر آمد کے سلسلہ میں مؤثر انتظامات کرنے عہدیداروں کو ضلع کلکٹر ویرا برہمیا نے احکامات جاری کئے۔ اس سلسلہ میں کریم نگر سے قریب 5 کیلو میٹر دور کتہ پلی حویلی کی سرحد پر الفورس ہائی اسکول میں کھوکھو کے انعقاد کیل

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی سطح کے کھوکھو مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ضلع کریم نگر آمد کے سلسلہ میں مؤثر انتظامات کرنے عہدیداروں کو ضلع کلکٹر ویرا برہمیا نے احکامات جاری کئے۔ اس سلسلہ میں کریم نگر سے قریب 5 کیلو میٹر دور کتہ پلی حویلی کی سرحد پر الفورس ہائی اسکول میں کھوکھو کے انعقاد کیلئے کئے جارہے انتظامات کی تنقیح کی۔ اس موقع پر اُنھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر چہارشنبہ کو 11 بجے دن کریم نگر پہونچ جائیں گے۔ ایک گھنٹہ یہاں رُکنے کے بعد 12 بجے عادل آباد روانہ ہوجائیں گے۔ چیف منسٹر صرف ایک گھنٹہ پروگرام میں شریک رہیں گے۔ کلکٹر کے ساتھ ایس پی وی شیوا کمار، ایم پی ونود کمار، ایم ایل اے گنگولا کملاکر نے شہ نشین کا جائزہ لیا۔ ضلع پریشد چیرپرسن تلا اما چپہ ڈنڈی ایم ایل اے بوڈگے شوبھا، ایس ڈی سبا رائیڈو، ایڈشینل ایس پی جناردھن ریڈی، ٹی آر ایس ضلع صدر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT