Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / کریم نگر میں کار ، ٹھہری ہوئی ٹرک سے جا ٹکرائی ، 4 افراد ہلاک

کریم نگر میں کار ، ٹھہری ہوئی ٹرک سے جا ٹکرائی ، 4 افراد ہلاک

کریم نگر۔ 21 نومبر (پی ٹی آئی) شہر کے مضافات میں آج رات کار حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب یہ لوگ کار میں حیدرآباد سے راما گنڈم جارہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی، ٹھہری ہوئی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ رات 3 بجے پیش آیا۔ 3 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص دواخانہ منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔
’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز کیخلاف انتباہ
حیدرآباد۔ 21 نومبر (پی ٹی آئی) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راجستھان ، اُترپردیش اور مدھیہ پردیش کے چیف منسٹرس کی طرح تلنگانہ میں فلم ’’پدماوتی‘‘ کی نمائش روک دیں۔ انہوں نے ایک مکتوب میں کہا کہ اس فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تلنگانہ میں ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز کی صورت میں تھیٹروں کو آگ لگا دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT