Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں کانگریس پارٹی متحد و مستحکم

کریم نگر میں کانگریس پارٹی متحد و مستحکم

کریم نگر۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کانگریس کمیٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں ،یہ سب اخبارات کی گھڑی کہانیاں ہیں، پارٹی ہر طرح سے مستحکم و متحد ہے اور سب ایک رائے ایک فیصلہ پر چل رہے ہیں ۔ کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے مقامی کانگریس دفتر میں منعقدہ پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرید

کریم نگر۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کانگریس کمیٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں ،یہ سب اخبارات کی گھڑی کہانیاں ہیں، پارٹی ہر طرح سے مستحکم و متحد ہے اور سب ایک رائے ایک فیصلہ پر چل رہے ہیں ۔ کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے مقامی کانگریس دفتر میں منعقدہ پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سریدھر بابو کی قیادت میں ڈی سی سی بی ، ڈی سی ایم ایس سرپنچ کے عہدوں پر قبضہ کرلیا گیا اب مجالس بلدیات ، ایم پی ٹی سی و ضلع پریشد کے عہدہ پر کانگریس کا قبضہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہم کرتے جارہے ہیں اور کون کیا کہہ رہا ہے ہم اس پر دھیان نہیں دیتے کیونکہ ہماری کارکردگی ہی ہماری کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مبصرین کے ذریعہ سروے کے بعد ہی امیدواروں کی نامزدگی ہوئی ہے اور اس سلسلہ میںہر ایک کو یکساں موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر میں جو ترقیاتی پروگرام عمل میں لائے گئے ہیں وہی عوام کے سامنے لے جائیں گے اور عوام کی تائید حاصل کی جائے گی۔ چناؤ میں حصہ لینے والے ہر امیدوار کو یہی مشورہ دیا گیا ہے کہ کانگریس نے جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ عوام کے سامنے پیش کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر کو کلین اینڈ گرین سٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جانب مزید توجہ دی جائے گی۔ کریم نگر کارپوریشن کے 50ڈیویژنوں پر ہمارا ہی قبضہ ہوگا۔ یو جی ڈی کے تعمیری کاموں کو پورا کیا جائے گا اور اقتدار پر آتے ہی جتنی بھی سڑکوں کی تعمیر میں معیار ی کام نہیں ہوا ہے ان کے کنٹراکٹرس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان امیدوار کامیاب بھی ہوجائیں گے تو ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی ایسے امیدواروں کو ووٹ نہ دیں ۔اس پروگرام میں چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ، ڈی شنکر ، آکارپو بھاسکر ریڈی، کرا راجہ شیکھر ، کنا کرشنا، آما آنند، ایس کے محسن اور 50ڈیویژنوں کے کانگریس امیدوار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT