کریم نگر میں کانگریس کا جلسہ اظہار تشکر کامیاب

کریم نگر۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسز سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیلئے کریم نگر میں منعقدہ جلسہ میں توقع سے زیادہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کی وجہ سے جلسہ اظہار تشکر انتہائی کامیاب رہا۔جلسہ ختم ہونے کے باوجود بھی ضلع کے اطراف و اکناف سے عوام کی آمد کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی تھی اور تقریباً ڈھا

کریم نگر۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسز سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیلئے کریم نگر میں منعقدہ جلسہ میں توقع سے زیادہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کی وجہ سے جلسہ اظہار تشکر انتہائی کامیاب رہا۔جلسہ ختم ہونے کے باوجود بھی ضلع کے اطراف و اکناف سے عوام کی آمد کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی تھی اور تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہوئی۔ مسز سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیلئے منعقد ہ جلسہ میں عوام کی اس قدر کثیر تعداد میں شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ تشکیل تلنگانہ صرف کانگریس کی کوششوں سے عمل میں آیا ہے۔جلسہ میں ضلع کریم نگر کے علاوہ پڑوسی اضلاع کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ نظام آباد، عادل آباد ، میدک ، ورنگل کے پارلیمانی اور اسمبلی امیدواروں میں نریش جادو، مدھو یاشکی، سرسلہ راجیا، بلرام نائیک، شرون کمار ریڈی، جانا ریڈی، ڈی ایس ستیہ نارائن، شبیر علی کے آر سریش ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ پونم پربھاکر ، ویویک نندہ، چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راو، پوما وینکٹیشور، کونڈوری رویندر راؤ، آرے پلی موہن سدالا دیویا، کے سدرشن ریڈی، پروین ریڈی، بابر سلیم پاشاہ، اڈلوری لکشمن کمار، سریدھر بابو بھانو، پرساد جیون ریڈی، کومٹی ریڈی راملو وغیرہ شریک تھے۔ امبیڈکر اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے عوام باہر عمارتوں کی چھتوں اور دیواروں پر چڑھ کر سونیا گاندھی کو دیکھنے کیلئے بے چین نظر آرہے تھے۔ جلسہ عام کے موقع پر گراؤنڈ میں بڑے ٹی وی اسکرین کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ عوام سونیا گاندھی کی تقریر کوآسانی سے سن سکیں۔ اس موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست تھا ۔

TOPPOPULARRECENT