Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں کرسمس تہوار کے ضمن میں انعامات کی تقسیم

کریم نگر میں کرسمس تہوار کے ضمن میں انعامات کی تقسیم

کریم نگر ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبت کی نشانی کرسمس تہوار ہے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے کیا ۔ چہارشنبہ کو حضورآباد کے مدھو رانی گارڈنس میں کرسمس تہوار تقاریب کے ضمن میں انعامات کی تقسیم کے پروگرام میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ غریب کرسچین عوام کو ملبوسات کی تقسیم انجام دی ۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ کرسمس تہوار تقاریب کا انعقاد سرکاری طور پر منایا جارہا ہے ۔ بتکماں ، رمضان ، کرسمس تقاریب حکومت کیلئے مساوی ہیں ۔ تمام تہوار ہمارے ہی ہیں ۔ عوام کے جذبات کا احترام کرنا حکومت کا فرض ہے ۔ غریبوں کی مصیبت میں ان کے آنسو پونچھ کر ان کے ضروریات کو پورا کرنا ہی حکومت کا عین مقصد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT