Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں کنٹراکٹرس کو نوٹس

کریم نگر میں کنٹراکٹرس کو نوٹس

کریم نگر ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جن کنٹراکٹرس نے ٹنڈرس حاصل کرلئے انہیں فوری کاموں کے آغاز کیلئے میونسپل کمشنر نے متعلقہ کنٹراکٹرس کو نوٹس جاری کی۔ پچھلے پانچ ماہ میں کارپوریشن حدود میں جو ترقیاتی کام ادھورے ہیں ان کے تعمیری کام کے آغاز کیلئے متعلقہ 20 کنٹراکٹرس کو نوٹس جاری کئے گئے۔ مجلس بلدیہ میں بہت سارے تعمیری کام ادھورے ہیں۔ ڈیویژن کارپوریٹرس کی شکایت اور عوام کے احتجاج کی وجہ سارے کام ادھورے ہیں کیونکہ ان کی بلوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ کنٹراکٹرس کو کروڑہا روپئے کی بقایا جات محکمہ بلدیہ سے وصول شدنی ہیں جس کی وجہ ترقیاتی کام ادھورے ہیں اور عوام کو کافی مشکلات ہورہی ہیں اور کچھ کنٹراکٹرس بل نہ دینے پر نئے ٹنڈرس حاصل کرکے کاموں کا آغاز نہیں کررہے ہیں۔ کریم نگر قاضی پورہ کے ریت کے ذخیرہ سے ریت سربراہ کی جارہی تھی۔ پچھلے پانچ ماہ سے قاضی پور مانیر ندی میں ڈیم کے پچھلے حصہ میں پانی آجانے سے وہاں کی ریت حاصل نہیں کی جارہی ہے۔ دوسرے مقامات سے ریت حاصل کرنے کیلئے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ اس ریت کے استعمال سے کنٹراکٹر کو نقصان ہوگا۔ اسی لئے کنٹراکٹرس تعمیری کام نہیں کروارہے ہیں۔ بلوں کی عدم اجرائی کی وجہ سادہ فنڈس سے مختلف ڈیویژن میں قریب 10 کروڑ کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں۔ اب تک بل منظور نہ ہونے کی وجہ فی الحال سادہ فنڈس بھی نہیں ہیں۔ اسٹامپ ڈیوٹی فنڈس کی بھاری رقم آئے گی تو اس رقم سے کنٹراکٹرس کی بل کی ادائیگی عمل میں آئے گی۔ بغیر بلوں کی ادائیگی کاموں کی تکمیل کروانا ممکن نہیں ہے کنٹراکٹرس کا کہنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT