کریم نگر میں کھوکھو مقابلوں کا انعقاد

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر نے کھوکھو کو قومی سطح پر شناخت دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح تک اس کی خاص پہچان و خوبصورت بخشی تھی۔ اب پھر ایک بار قومی سطح پر اسکولس میں زیرتعلیم 14 سال کی عمر تک کے لڑکے لڑکیوں کیلئے کھوکھو کے مقابلے یہاں کریم نگر مضافاتی علاقہ کتہ پلی کے قریب خانگی تعلیمی ادارہ الفورس کے زیراہتمام رکھ

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر نے کھوکھو کو قومی سطح پر شناخت دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح تک اس کی خاص پہچان و خوبصورت بخشی تھی۔ اب پھر ایک بار قومی سطح پر اسکولس میں زیرتعلیم 14 سال کی عمر تک کے لڑکے لڑکیوں کیلئے کھوکھو کے مقابلے یہاں کریم نگر مضافاتی علاقہ کتہ پلی کے قریب خانگی تعلیمی ادارہ الفورس کے زیراہتمام رکھے جاہے ہیں۔ 8 اکٹوبر چہارشنبہ کو تلنگانہ ریاست کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ شرکت کررہے ہیں۔ اس سے قبل کہیں بھی اس طرح وسیع پیمانے پر مقابلوں کا انعقاد عمل میں نہیں لایا گیا ہوگا۔ آزاد تلنگانہ ریاست میں کھوکھو کے مقابلوں کے لئے ضلع انتظامیہ و حکومت کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں تلنگانہ کا نام روشن کرنے کے لئے کوشش کا آغاز ہوچکا ہے۔ جملہ 29 ریاستوں میں زیرتعلیم 14 سال سے کم عمر کے لڑکے لڑکیوں کے تاحال جملہ 58 ٹیمیں حصہ لینے کا رجسٹریشن ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ نو ودیالیہ سمیتی سنٹرل اسکول کیندریا ودیالیہ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اس کھوکھو کے مقابلوں کے چیرمین ڈی ای او لنگیا اور کھیلوں کے انعقاد کے سکریٹری رام ریڈی مقابلوں کے ضلع سکریٹری مارم راجندر کمار، ٹورنمنٹ چیرمین الفورس تعلیمی ادارہ ایم ڈی وی نریندر ریڈی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT