Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں کیریئر گائیڈنس لکچر

کریم نگر میں کیریئر گائیڈنس لکچر

کریم نگر ۔ 6 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) ایس آئی او کریم نگر یونٹ کی جانب سے 3 مارچ بروز پیر 6 بجے شام ایک کیریئر گائیڈنس لکچر بیکاک ریسٹورنٹ نزد سلمی مسجد کریم نگر پر رکھا گیا تھا ۔ جس کو جناب رضا احمد خان ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ میکانیکل انجینئرنگ نواب شاہ کالج حیدرآباد نے انجینئرنگ کے بعد طلباء کیلئے اندرون ہندوستان اور بیرون مواقع پر تفصیلی لکچر دیا اور پروجیکٹر کے ذریعہ بتایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہئے اور مسابقتی امتحانات کو لکھنا ہوگا اور گورنمنٹ کے اسکیموں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ اس کے بعد کوئز بھی رکھا گیا جس میں کامیاب طلباء کو انعامات دیئے گئے ۔ اسٹیٹ کیمپس سکریٹری ایس آئی او برادر ملک شارق نے صدارتی تقریر کی ۔ کنوینر جناب مذکر احمد خاں اور تلاوت برادر عبدالقوی نے کی ۔ برادر ارشاد یونٹ پریسیڈنٹ ، برادر عامر خان ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور اسحق ریجنل سکریٹری موجود تھے ۔ اس موقع پر انجینئرنگ کالج کے کثیر طلباء نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT