Tuesday , July 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں 10؍ اپریل کو ایل آر ایس میلہ

کریم نگر میں 10؍ اپریل کو ایل آر ایس میلہ

اراضی لے آوٹ کی باقاعدگی سے متعلق محکمہ بلدیہ کے اقدامات

کریم نگر ۔ 8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کریم نگر میں لے آوٹ کی باقاعدگی لینڈ ریگولائریزیشن اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے والوں کو اسی وقت ایل آر ایس پر وسیڈنگ جاری کر دینے کے لئے ریاست میں پہلی مرتبہ 10 اپریل کو ایل آر ایس میلہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ سردار ویندرسنگھ نے اس بات سے واقف کروایا ۔ کریم نگر کارپوریشن میں 1371 ایل آر ایس درخواستیں زیر التواء ہیں ۔ حکومت نے ایل آر ایس درخواستوں کی یکسوئی کے لئے قبل ازیں موقع دیتے ہوئے تاریخوں میں اضافہ کرنے ہوئے سہولت دی تھی ۔ لیکن تمام درخواستوں کی یکسوئی نہ ہو سکی اس لئے ایک بار پھر موقع دیا جا رہا ہے ۔ اس ماہ کی 10 کو محکمہ بلدیہ کے میٹنگ ہال میں ایل آر ایس میلہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ‘ جس کے لئے 4369 افراد نے درخواست دی ہے ۔ اس میں سے 1939 کی یکسوئی ہوچکی ہے اور انہیں صداقت نامہ بھی جاری کردیاگیا ہے ۔ 59 درخواستوں کا تالابوں ‘ کنٹوں پارک کی جگہ ہونے کا تنازعہ ہے ۔ اسی لئے انہیں رد کر دیا گیا ہے ۔ 95 افراد کو اے ایل ٹی ٹیکس ادا کرنا ہے ۔ 182 افراد نے فیس تو ادا کردی ہے ‘ لیکن دیگر ضروری ڈاکومنٹس داخل کرنا ہے۔ 32 افراد آدھار کارڈ نہیں دیئے ہیں 606 افراد جملہ ٹیکس ادا کرچکے ہیں اور کچھ صداقنامہ داخل کرنے ہیں ۔ 1448 افراد نے برائے نام فیس ادا کی ہے ۔ ان سبھی کو پوری فیس ادا کرنی ہے۔ ایل آر ایس میلہ میں ان سبھوں کی یکسوئی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ لائینس سرویئر کو وہاں حاضر رہنے کے لئے خواہش کرتے ہوئے نوٹس دی جا چکی ہے ۔ جلسے میں میرے ساتھ ڈپٹی میئر کمشنر ٹاؤن پلاننگ عہدیدار فائیلس لیاب ٹاپ کے ساتھ دستیاب رہیں گے ۔ درخواست گذار تمام صداقتناموں کے ساتھ حاضر ہو کر باقاعدگی صداقتنامہ حاصل کرلیں ۔ اگر کچھ ضروری کام کی وجہ سے نہ آنے کی صورت میں ڈی ڈیز دیگر تمام تفصیلات کے ساتھ بھیجانے پر بھی یکسوئی کرلی جائیگی ۔عہدیداروں کے پاس کوئی بھی فائل21 روز سے زائد رہنے پر جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT