Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں 100 آنگن واڑی مراکز کی منظوری

کریم نگر میں 100 آنگن واڑی مراکز کی منظوری

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کے آئی اے پی منڈلوں میں 100 آنگن واڑی مراکز کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر شیو پرساد نے 20 آئی کے پی منڈلوں میں فی منڈل 5 کے حساب سے آنگن واڑی عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرکے فوری تجاویز ارسال کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سی ڈی پی او

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کے آئی اے پی منڈلوں میں 100 آنگن واڑی مراکز کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر شیو پرساد نے 20 آئی کے پی منڈلوں میں فی منڈل 5 کے حساب سے آنگن واڑی عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرکے فوری تجاویز ارسال کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سی ڈی پی اوز کے ساتھ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ 529 آنگن واڑی مراکز میں پینے کے پانی کی سہولت کیلئے حکومت کو تجاویز ارسال کئے گئے ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ناگیندرا ، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ، پی ڈی آئی سی ڈی ایس ، اے پی ڈی آئی سی ڈی ایس و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT