Wednesday , December 12 2018

کریم نگر میں 22 تا 24فروری پلس پولیو پروگرام

کریم نگر 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 22 تا 24 فروری دوسرے مرحلہ کے پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ضلع کے 2410 دیہی مقامات اور 430 شہری مراکز پر پلس پولیو دوا صفر تا پانچ سال کے بچوں کو پلانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 22 فروری کے روز دوا پلانے کے بعد چھوٹ جانے والے بچوں کو 23 اور 24 فروری کو دوا پلانے کے انتظامات

کریم نگر 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 22 تا 24 فروری دوسرے مرحلہ کے پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ضلع کے 2410 دیہی مقامات اور 430 شہری مراکز پر پلس پولیو دوا صفر تا پانچ سال کے بچوں کو پلانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 22 فروری کے روز دوا پلانے کے بعد چھوٹ جانے والے بچوں کو 23 اور 24 فروری کو دوا پلانے کے انتظامات رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعلیم نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے مزید کہاکہ ہندوستان میں 1995 ء سے پلس پولیو پروگرام کا آغاز ہوا اور جون 2011 ء میں ہندوستان میں پولیو کا ایک بھی کیس نہیں تھا جبکہ 1998 ء سے آج تک ایک بھی بچہ پولیو سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ مرض پولیو پر قابو پانے میں ہندوستان کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ اُنھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے صفر تا پانچ سال عمر کے بچوں کو پولیو خوراک ضرور پلائیں اور اس سے استفادہ کریں۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعلیم نے یہاں اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT