Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں 3 اپریل کو تلگو دیشم کا پرجا گرجنا

کریم نگر میں 3 اپریل کو تلگو دیشم کا پرجا گرجنا

کریم نگر ۔ 31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مستقر کریم نگر میں آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو تلگو دیشم پارٹی پرجا گرجنا کے انعقاد کے لئے مشاورت جاری ہے۔ چناؤ کے سلسلے میں پارٹی قائد سربراہ نارا چندرا بابو نائیڈو ضلع میں پرجا گرجنا کے نام سے جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ علاقہ میں پہلا اجلاس کھمم ، دوسرا محبوب نگر میں انعقاد ک

کریم نگر ۔ 31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مستقر کریم نگر میں آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو تلگو دیشم پارٹی پرجا گرجنا کے انعقاد کے لئے مشاورت جاری ہے۔ چناؤ کے سلسلے میں پارٹی قائد سربراہ نارا چندرا بابو نائیڈو ضلع میں پرجا گرجنا کے نام سے جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ علاقہ میں پہلا اجلاس کھمم ، دوسرا محبوب نگر میں انعقاد کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ اب 2 اپریل کو کوڑنگل میں اور 3 اپریل کو کریم نگر مستقر میں پرجا گرجنا کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ضلع پارٹی صدر وجئے رمنا راؤ نے کریم نگر گورنمنٹ ایس آر آر کالج میں پرجا گرجنا جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلے میں چناؤ آفیسر ضلع کلکٹر کو درخواست دے دی ہے۔ منظوری مل جانے پر 3 اپریل کی شام 3 بجے سے 4 بجے تک پرجا گرجنا کا انعقاد ہوگا۔ اس طرح پارٹی سے وابستہ کارکنوں و قائدین میں نیا جوش پیدا کرتے ہوئے چناؤ میں پورے اعتماد کے ساتھ حصہ لینے کی تیاری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT