Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں 5.75کروڑ روپئے کاموں کی منصوبہ بندی

کریم نگر میں 5.75کروڑ روپئے کاموں کی منصوبہ بندی

کریم نگر ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 5.75کروڑ روپئے ‘13ویں فینانس کمیشن فنڈز سے ترقیاتی کاموں کو انجام دہی کے لئے منصوبہ بندی کی جاچکی ہے ۔ شہر کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ نے اس بات سے واقف کروایا ۔ اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 13ویں فینانس کمیشن مالی امداد فنڈز ک

کریم نگر ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 5.75کروڑ روپئے ‘13ویں فینانس کمیشن فنڈز سے ترقیاتی کاموں کو انجام دہی کے لئے منصوبہ بندی کی جاچکی ہے ۔ شہر کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ نے اس بات سے واقف کروایا ۔ اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 13ویں فینانس کمیشن مالی امداد فنڈز کے استعمال کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کیلئے انجنیئرس ‘عہدیداروں کو احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔ اس منظورہ فنڈز سے شہر میں موریوں کی تعمیر کی جائے گی ‘اس کے ساتھ شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی وقت مقررہ پر کی جانے کیلئے بھی احکامات دیئے گئے ۔ سردار رویندر سنگھ نے اس موقع پر دفتر نل کنکشن پہنچ کر فائیلوں کی تنقیح کی ۔ بکس کی اجرائی میں ہورہی تاخیر پر عہدیداروں سے کہا کہ صارفین کو فون کرتے ہوئے نل پاس بگس لے جانے کی درخواستیں کی ۔ عوام کی خدمت میں متعلقہ عہدیداروں کی تساہلی‘ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT