Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر : پولنگ مراکز پر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

کریم نگر : پولنگ مراکز پر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

کریم نگر ۔24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ہونے والے میونسپل، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی انتخابات کے ضمن میں تمام پولنگ مراکز پر پینے کا پانی، برقی، فرنیچر وغیرہ بنیادی سہولتیں مہیا کرنے ریاستی الیکشن مبصر سی پارتا سارتھی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پولنگ مراکز پر سامنے کی جانب ووٹرس کی قطاروں کی جگہ پر شامیانے ڈالنے کا مشورہ دیا۔ پ

کریم نگر ۔24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ہونے والے میونسپل، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی انتخابات کے ضمن میں تمام پولنگ مراکز پر پینے کا پانی، برقی، فرنیچر وغیرہ بنیادی سہولتیں مہیا کرنے ریاستی الیکشن مبصر سی پارتا سارتھی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پولنگ مراکز پر سامنے کی جانب ووٹرس کی قطاروں کی جگہ پر شامیانے ڈالنے کا مشورہ دیا۔ پولنگ مراکز میں ایک ہی راستہ ہو تو اندر جانے کیلئے اور باہر آنے کیلئے الگ الگ راستوں کا انتظام کریں۔ ویب کاسٹنگ کیلئے درکار برقی و دیگر سہولیات فراہم کریں۔ ایک ہی مقام پر چار پولنگ مراکز ہو تو ایس آئی سطح کے عہدیدار کو تعین کرکے تحفظ فراہم کریں۔ اسٹرانگ رومس کے پاس 24 گھنٹے پولیس بندوبست کا انتظام کریں۔ پولنگ و کاؤنٹنگ ملازمین کو ضروری بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ کاؤنٹنگ و پولنگ کے موقع پر مقابلے میں امیدواروں کو شناختی کارڈس جاری کریں تاکہ معذورین ووٹ کے حق سے استفادہ کرسکے۔ تمام پولنگ مراکز میں رامپس کا انتظام کریں۔

٭ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں ڈاکٹروں کی جدوجہد کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ مانا کنڈور ایم ایل اے آرے پلی موہن نے یہ بات کہی۔ کریم نگر کے مستقر آئی ایم اے ہال میں ’’اپنا‘‘ کے زیراہتمام منعقدہ جشن تلنگانہ تقریب میں انہوں نے بھی شرکت کی۔ 42 روزہ جاری رہنے والی عام ہڑتال میں ڈاکٹرس نے بھی حصہ لے کر اس کو کامیابی دلانے میں اپنا حصہ ادا کیا تھا۔ قبل ازیں تشکیل شدہ کمیٹی کے ارکان کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اپنا ضلع صدر پی آر راجندر سکریٹری آکولا شیلجا نے حلف لیا۔اس اجلاس میں آئی ایم اے قومی نائب صدر ڈاکٹر وی بھوم ریڈی، وجئے موہن ریڈی، رمنا چاری ،آئی ایم اے نگران کار کمیٹی پی این راؤ، آئی ایم اے صدر سکریٹری ہری کشن وینکٹ ریڈی، سری لتا ریڈی، بھاگیہ ریڈی، شوبھا ستیہ ساگر راؤ، رجنی، پریا درشنی، بنگارو سواتی، شیام سندر، وسنت راؤ، اینوملا سری دیوی، نریش آدی سری دیوی وغیرہ شریک تھے۔ بعدازاں تقریب میں کچھ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیت پیش کئے۔

٭ وشاکھاپٹنم میں منعقدہ ریاستی سطح کے 47 ویں پولیس اسپورٹس اینڈ گیمس میٹ میں ضلع پولیس نے مختلف قسم کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے جملہ 9 انعامات شیلڈ حاصل کئے۔ ان کھلاڑیوں کو کریم نگر ڈی آئی جی آر پی نائیک اور ایس پی وی شیوا کمار نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ستائش کی ۔ جمناسٹک میں کانسٹبل ایم اُدے کمار تین سونے کے ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ جوڈو میں سرینواس نے ،باکسنگ میں جی مرلی نے کانسے کے تمغے حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT