Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا عہد

کریم نگر کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا عہد

کریم نگر۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کو انتہائی ترقیافتہ شہر اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی شہری ترقیات شعبہ کے وزیر وینکیا نائیڈو سے بات کروں گا اور مرکزی فنڈز کی اجرائی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔ مہاراشٹرا گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے اس بات کا اظہار کیا۔ مہاراشٹرا کے گورنر کے

کریم نگر۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کو انتہائی ترقیافتہ شہر اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی شہری ترقیات شعبہ کے وزیر وینکیا نائیڈو سے بات کروں گا اور مرکزی فنڈز کی اجرائی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔ مہاراشٹرا گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے اس بات کا اظہار کیا۔ مہاراشٹرا کے گورنر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد بروز ہفتہ یہاں کریم نگر آمد پر ان کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ کریم نگر کلکٹریٹ ہیلی پیاڈ پر اترتے ہی ان کا ضلع وزیر ایٹالہ راجندر، حکومت وہپ کوپولا ایشور، ایم ایل اے گنگولا کملاکر، زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما، بی جے پی ضلع صدر میساارجن راؤ، مقامی صدر بنڈی سنجے، ضلع ایس پی شیوا کمار وغیرہ نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے وہاں سے سیدھے سرکاری دواخانہ پہنچ کر سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیا وہاں سے سیدھے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز پہنچ کر منتخب افراد سے ملاقات کی۔ یہاں کافی لوگوں کی بھیڑ تھی بالخصوص خواتین کی کثیر تعداد گورنر سے ملاقات کیلئے کوشاں تھی لیکن پولیس نے انہیں ملاقات کرنے نہیں دیا۔ پولیس کے ہاتھوں میں بہ مشکل 15افراد کے ناموں کی فہرست تھی جنہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی اس لئے خواتین کی کثیر تعداد مایوس ہوکر واپس چلی گئی۔ نمائندہ سیاست نے ان سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی اور انہوں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔آر اینڈ بی میں دوپہر کے کھانے کے بعد ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مجلس بلدیہ کارپوریشن کے احاطے میں ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تہنیتی تقریب میں شرکت کی۔ یہاں جوائنٹ کلکٹر پوسومی بسو، ایم ایل اے بھانو پرساد، رویندر سنگھ میئر، ڈپٹی میئر گوگیلا رمیش، کمشنر رمنا چاری، زیڈ پی چیرپرسن تلااوما کے علاوہ شہریان کریم نگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ودیا ساگر راؤ کی گلپوشی کی گئی اور شال اڑھائی گئی۔ کارپوریٹر عارف نے بھی شال اڑھائی اور امام ضامن باندھا اور سر پر ٹوپی پہنانے کی کوشش کی لیکن گورنر نے اسے سر پر رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسے نیچے گلدستہ پر رکھ دیں چنانچہ ٹوپی نہیں پہنی۔اپنی تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے ودیا ساگر نے تلنگانہ تحریک کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میں ہمیشہ آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہوں اور ضلع کریم نگر کے نام کو زندہ رکھوں گا۔ قبل ازیں نود کمار ایم پی، ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے مخاطب کیا اور کہا کہ مرکز سے سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کیلئے ضرورت کے مطابق مالی امداد کی فراہمی کیلئے ساگر جی کوشش کریں گے۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا کہ ودیا ساگر راؤ جبکہ ایم پی تھے بہت سارا فنڈز مہیا کیا تھا آج بھی اس طرح سے فنڈز کی منظوری کی کوشش کریں گے۔ میئر رویندر سنگھ نے کہا کہ آج سوچھ بھارت میں 70 ہزار افراد کے ساتھ ودیا ساگر راؤ کا مہاراشٹرا گورنر کے عہدہ پر رہنا ضلع کریم نگر کیلئے باعث فخر ہے۔

TOPPOPULARRECENT